جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
شرائطِ مختَلف فیہا : یعنی وہ شرائط جن پر سب کا اتفاق نہیں ،بعض نے ضروری قرار دی ہیں اور بعض نے نہیں ، ذیل میں اُن کی تفصیل اختلافاتِ ائمہ کے ساتھ ملاحظہ فرمائیں: مقیم ہونا ۔ احناف : شرط ہے ۔ ائمہ ثلاثہ : شرط نہیں ۔1؎ بالغ ہونا ۔ شوافع و محمد : شرط ہے ۔ ائمہ ثلاثہ و ابو یوسف : شرط نہیں ۔2؎ دن کو ذبح کرنا ۔ مالکیہ : شرط ہے ۔ ائمہ ثلاثہ : شرط نہیں ۔ 3؎ غیر حاجی ہونا ۔ مالکیہ : شرط ہے ۔ ائمہ ثلاثہ : شرط نہیں ۔ 4؎ ذابح کا مسلم ہونا ۔ مالکیہ : شرط ہے ۔ ائمہ ثلاثہ : شرط نہیں ۔ 5؎ تسمیہ ۔ شوافع : شرط نہیں ۔ ائمہ ثلاثہ : شرط ہے ۔6؎حوالہ جات بالترتیب : 1؎(الفقہ الاسلامی: 4/2779) 2؎(الفقہ علی المذاہب :1/648) 3؎ (الفقہ الاسلامی: 4/2710) 4؎ (الفقہ علی المذاہب:1/602) 5؎ (الفقہ الاسلامی: 4/2710) 6؎ (الفقہ علی المذاہب:1/649)حاجی پر قربانی کا لازم ہونا : امام مالک : حاجی پر قربانی لازم نہیں ہوتی ۔ ائمہ ثلاثہ : حاجی پر قربانی لازم ہوتی ہے ۔ (الفقہ علی المذاہب الاربعۃ : 1/644)نابالغ پر قربانی کا لازم ہونا : امام شافعی اور امام محمد : قربانی لازم نہیں ،وعلیہ الفتوی عند الاحناف۔