جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
مالکیہ اور شوافع: یوم النحر کی ظہر سے لیکر ایّامِ تشریق کے آخری دن یعنی تیرہ ذی الحجہ کی صبح کی نماز تک تکبیر کہی جائےگی ۔(البنایۃ:3/125 ،126)ایّامِ تشریق میں تکبیر کہنے کا حکم : ایّامِ تشریق میں تکبیر کہنا لازم ہے یا بہتر ،اِس میں اختلاف ہے : شوافع اور حنابلہ: سنّت ہے ۔ مالکیہ : مندوب ہے ۔ احناف: سنت اور وجوب دونوں طرح کا قول ہے ،البتہ راجح اور مشہور قول کے مطابق تکبیراتِ تشریق واجب ہیں۔(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ:7/325)(عالمگیری:1/152)تکبیراتِ تشریق کے کلمات : تکبیر ِ تشریق کے کلمات کیا ہیں ، اِس میں اختلاف ہے : احناف وحنابلہ:”اللَّهُ أَكْبَرُ،اللَّهُ أَكْبَرُ،لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ،اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ“ یعنی شروع میں” اللَّهُ أَكْبَرُ “ دو مرتبہ کہا جائے گا ۔ مالکیہ اور شوافع:”اللَّهُ أَكْبَرُ،اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ،لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ،اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ“یعنی شروع میں” اللَّهُ أَكْبَرُ “تین مرتبہ کہا جائے گا۔(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ:7/325)تکبیراتِ تشریق کتنی مرتبہ کہی جائیں گی : احناف و حنابلہ: تکبیرِ تشریق صرف ایک مرتبہ کہی جائے گی ۔