جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
عصر کی نماز کے بعد سے وقتِ اختیار کے آخر تک ،یعنی سورج کے زرد ہونے سے پہلے پہلے۔ مطلقاً عصر ی نماز کے بعد۔ سورج کے زرد ہوجانے سے غروب ہونے تک ۔ عصر کے بعد آخری گھڑی میں ۔ آدھا سورج غروب ہونے سے لیکر مکمل غروب ہونے تک ۔(عُمدۃ القاری:6/242 تا 244)جمعہ کی ساعتِ اِجابت کے بارے میں گیارہ مشہور اقوال : علّامہ ابن القیّم جوزیکے بیان کے مطابق جمعہ کی ساعتِ اجابت کے بارے میں مذکورہ بالا تمام اقوال میں سے مندرجہ ذیل گیارہ مشہور اقوال ہیں : صبح صادق سے لیکر سورج طلوع ہونے تک اور عصر کے بعد سے لیکر سورج غروب ہونے تک ۔ زوال کے وقت ۔ جب مؤذّن جمعہ کی اذان دینے لگے ۔ جب اِمام منبر پر خطبہ دینے کیلئے بیٹھ جائے تو اُس کے فارغ ہونے تک ۔ وہ گھڑی جس میں اللہ تعالیٰ نے جمعہ کی نماز کو پسند کیا ہے ۔ زوالِ شمس سے لیکر نماز شروع ہونے تک ۔ سورج ایک بالشت بلند ہونے کے بعد سے لیکر ایک ذراع تک بلند ہونے تک ۔ عصر کے بعد سے غروبِ آفتاب تک ۔ عصر کے بعد بالکل آخری گھڑی ۔ اِمام کے خطبہ دینے کیلئے نکلنے سے لیکر نماز سے فارغ ہونے تک ۔