جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
اٹھائیسواں عمل : جمعہ کے دن دعاء کی کثرت کرنا : ماقبل کی کئی حدیثوں میں گزر چکا ہے کہ جمعہ کے دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک خاص گھڑی ایسی رکھی گئی ہے جس میں بندہ اپنے ربّ سے جو سوال کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے عطاء کردیتے ہیں ، چنانچہ جمعہ کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے آپ ﷺنے اِرشاد فرمایا: اِس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ بندہ اس میں جو چیز بھی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ضرور عطا فرماتے ہیں ۔وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا الْعَبْدُ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ۔(ابن ماجہ:1084) وہ گھڑی کب اور کون سی ہے ، اِس کو مخفی اور پوشیدہ رکھا گیا ہے تاکہ جمعہ کا پورا دن اس کی تلاش اور دعاء میں گزرے ، اور لوگ جمعہ کے دن مختلف اوقات میں دعاء کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کریں ۔ مشہور قول کے مطابق وہ گھڑی جمعہ کی آخری ساعتوں میں پائی جاتی ہے ،چنانچہ ایک روایت میں ہے،آپﷺ نے اِرشاد فرمایا : نیز اس دن کی آخری تین ساعتوں میں ایک ایسی ساعت ہے (یعنی جمعہ کی آخری ساعت)جس میں اللہ تعالیٰ سے جو مانگے گا اُس کی دعاء قبول ہوگی۔وَفِي آخِرِ ثَلَاثِ سَاعَاتٍ مِنْهَا سَاعَةٌ مَنْ دَعَا اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فِيهَا اسْتُجِيبَ لَهُ۔ (مسند احمد:8102) لہٰذا جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد خوب اہتمام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی جانب متوجہ ہونا چاہیئے اور زیادہ سے زیادہ دعاؤں کی کوشش کرنی چاہیئے ۔چوتھی فصل —— جمعہ کے دن پائی جانے والی کوتاہیاں جمعہ کے دن کے حوالے سے ہمارے معاشرے میں بڑی کوتاہیاں پائی جاتی ہیں ، جس طرح پانچوں فرض نمازوں میں لوگ غفلت اور سستی کا شکا ر ہوکر نماز میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں اِسی طرح ہفتہ میں