جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
جمعہ کی اذان کے بعد بیع کا حکم : اِس پر سب کا اتفاق ہے کہ اذانِ جمعہ کے بعد خرید و فروخت جائز نہیں ، اِس لئے کہ قرآن کریم کی نصِ قطعی میں اس کی ممانعت بیان کی گئی ہے ، البتہ اِس میں اختلاف ہے کہ وہ بیع نافذ العمل ہوگی یا نہیں : احناف و شوافع : باوجود ممنوع و ناجائز ہونے کے بھی یہ بیع نافذ ہوجاتی ہے ، البتہ احناف اس کو مکروہ تحریمی جبکہ شوافع اسے حرام قرار دیتے ہیں ۔ (الفقہ الاسلامی:4/3092) امام امالک : بیع فاسد ہے ،یعنی واجب الفسخ ہے ۔ ۔ امام احمد بن حنبل : اصلاً نافذ ہی نہیں ہوتی ۔ (الفقہ علی المذاہب الأربعۃ:1/343)جمعہ کا خطبہ : جمعہ کی نماز کیلئے خطبہ ضروری ہے ، اور اس سے متعلّق مباحث مندرجہ ذیل ہیں :جمعہ کے خطبہ کے فرائض : وقت کے اندر ہونا :یعنی زوال کے بعد نماز جمعہ سے پہلے ہونا ۔پس اگر زوال سے پہلے پڑھا جائے یا نماز کے بعد پڑھا جائے تو اداء نہیں ہوگا ۔ خطبہ کی نیت سے لوگوں کے سامنےاللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا: چنانچہ اگرصرف الحمد للہ یا سبحان اللّٰہ یا لا الہ الا اللّٰہ بھی کہہ دیا جائے تو خطبہ کا فرض ادا ہو جائے گا۔