جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
عیدین کی نماز انفرادی طور پر اداء کرنا : کسی کی عیدین کی نماز کی جماعت نکل گئی ہو تو کیا وہ انفرادی طور پر اداء کرسکتا ہے ،اس میں اختلاف ہے : احناف و مالکیہ : عید کی نماز نکل جانے کی صورت میں کہیں اور جاکر جماعت کو حاصل کرنے کی کوشش کرے ، انفرادی طور پر نہیں پڑھ سکتا ۔ شوافع و حنابلہ :انفرادی طور پر بھی پڑھ سکتے ہیں۔ (الفقہ الاسلامی : 2/1391،1392)تیسری فصل —— صدقہ فطرکے احکام و مسائل عید الفطر کے دن کا ایک اہم حکم صدقہ فطر کا نکالنا ہے ، جو رمضان کے اختتام پر نکال کر بندہ اپنے روزوں کی تقصیرات اور کوتاہیوں کو اللہ تعالیٰ سے معاف کراتا ہے ، ذیل میں اِس سے متعلّق اہم تفصیلات ذکر کی جارہی ہیں :صدقۃ الفطر کے فضائل : رسول الله ﷺ نے صدقہ فطر روزے داروں کو بے کار اور بے ہودہ باتوں سے پاکیزگی اور مساکین کو کھلانے ( یعنی ان کی مدد وغیرہ) کے لیے مقرر فرمایا، پس جس نے اس کو عید کی نماز سے پہلے ادا کر دیا تو یہ مقبول صدقہٴ فطر ہے او رجس نے عید کی نماز کے بعد ادا کیا تو یہ عام صدقہ ہے ( یعنی عید کی نماز سے پہلے ادا کیے گئے صدقہ کے برابر فضیلت نہیں رکھتا)۔فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكَاةَ الْفِطْرِ