جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
الَّتِي لَا تُرَامُ أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلَالِكَ وَنُورِ وَجْهِكَ أَنْ تُلْزِمَ قَلْبِي حِفْظَ كِتَابِكَ كَمَا عَلَّمْتَنِي وَارْزُقْنِي أَنْ أَتْلُوَهُ عَلَى النَّحْوِ الَّذِي يُرْضِيكَ عَنِّيَ اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ وَالْعِزَّةِ الَّتِي لَا تُرَامُ أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلَالِكَ وَنُورِ وَجْهِكَ أَنْ تُنَوِّرَ بِكِتَابِكَ بَصَرِي وَأَنْ تُطْلِقَ بِهِ لِسَانِي وَأَنْ تُفَرِّجَ بِهِ عَنْ قَلْبِي وَأَنْ تَشْرَحَ بِهِ صَدْرِي وَأَنْ تَغْسِلَ بِهِ بَدَنِي فَإِنَّهُ لَا يُعِينُنِي عَلَى الْحَقِّ غَيْرُكَ وَلَا يُؤْتِيهِ إِلَّا أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔ ترجمہ :اے اللہ! مجھ پر رحم فرما، اس طور پر کہ جب تک تو مجھے زندہ رکھ معاصی سے بچائے رکھ اور مجھ پر یہ رحم فرما کہ میں لایعنی باتوں میں نہ پڑوں ، مجھے ایسی چیزوں پر توجہ کی توفیق عطا فرما جو آپ کو مجھ سے راضی کردے، اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! جلالت، بزرگی اور عزت والے! اے اللہ! اے رحمٰن! میں آپ کے جلال اور آپ کی ذات کے نور کا واسطہ دیتا ہوں کہ میرے قلب کو اپنی کتاب کے یاد رکھنے کی قوت عطا فرما، جیسا کہ تو نے مجھے اسے سکھایا ہے اور اس طریقہ پر تلاوت کرنے کی توفیق دے، جو آپ کو مجھ سے راضی کردے، اے اللہ! زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے! عزت و بزرگی اور غلبہ والے! اے اللہ! اے رحمٰن! میں آپ کی جلالتِ شان اور آپ کی ذات کے نور کے واسطے سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنی کتاب سے میری آنکھوں کو روشن فرمادیجئے اور مجھے طلاقتِ لسانی عطا فرمائیے، اس کے ذریعہ میرے قلب کو کھول دیجئے، شرح صدر فرمادیجئے، اس کے مطابق میرے جسم کو عمل کی توفیق عطا فرمائیے، اس لئے کہ حق پر آپ کے سوا کوئی حق سے سرفراز کرسکتا ہے، قوت و سہارا صرف خدائے بلند و بزرگ ہی سے ہے۔