جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
کِتَابُ الْعِيدَيْنِ عیدین یعنی عید الفطر اور عید الاضحیٰ دونوں مسلمانوں کے مذہبی تہوار اور خوشی کے دن ہیں ، اللہ تعالیٰ کی جانب سے اِن دونوں دنوں میں مسلمانوں پر خاص لطف و کرم اور احسان کا معاملہ ہوتا ہے،رحمتِ خداوندی جوش میں ہوتی ہے۔ عیدین کے حوالے سے لوگوں میں عموماً یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ کوئی خاص اِسلامی اور دینی شعور نہیں پایا جاتا ،بہت سے لوگ اِس دن کو صرف ایک خوشی اور تفریح کے دن کی حیثیت سے جانتے ہیں اور اِس کے فضائل اور اجرو ثواب سے ناواقف ہوتے ہیں ،جس کی وجہ سے اِس دن کی عظمت اور اہمیت اُن کے ذہنوں میں نہیں ہوتی ، اِسی طرح اِس دن کے حوالے سے شرعی اور اِسلامی کیا مسنون و منقول اعمال ہیں اُس کی بھی خبر نہیں ہوتی ، جس کی وجہ سےایک عام دن کی طرح سے اِس دن کو گزارا جاتا ہے،بلکہ بسا اوقات خوشی کے نام پر بہت سے مُنکرات اور اللہ تعالیٰ کی کھلی نافرمانیوں کا ارتکاب کیا جاتا ہے اور اس دن کی برکتوں سے محروم ہوجاتی ہے ۔ اِس لئے ضرورت اِس بات کی ہے کہ ”عیدین“ بارے میں لوگوں کو صحیح اور درست اِسلامی شعور دیا جائے، اور اُنہیں بتایا جائے کہ یہ دن کوئی عام سا دن نہیں ، اور نہ ہی اِس دن میں خوشی منانے کے اندر مسلمان عیسائیوں کے” کرسمس ڈے“ کی طرح بالکل آزاد اور شترِ بے مُہار ہوتا ہے کہ جو چاہے اور جیسے چاہے خوشی منائے ۔ یہاں عیدین سے متعلّق تمام تر گفتگوکو چھ فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے: