ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
بلکہ بے فکری اس کا سبب ہے اگر کسی کام کرنے سے قبل اس میں فکر اور غور کرلیا جائے تو صدرور غلطیوں کا تو پھر بھی ممکن ہے مگر شاذ و نادر جوا لنا در کالمعدوم کا مصداق ہوگا اور بدون فکر اور غور کے بکثرت صدور ہوتا ہے یہ فرمایا کہ ان صاحب کو اسی وقت بلا لیا جائے تاکہ معلوم ہوجاوے کہ وہ کیا بات کہنا چاہتے ہیں میں ان کواسی وقت فارغ کروں گا تاکہ انکا بھی کوئی حرج نہ ہو اور میں بھی یکسو ہو جاؤں بعد فراغ ان کو قیام کے متعلق اختیار ہوگا ـ چاہے واپس جائیں یار ہیں میری وجہ سے نہ انکا حرج ہو اور نہ کلفت ہو غرضیکہ ان صاحب کو مجلس میں بلا لیا گیا بعد سلام اور مصافحہ کے ان صاحب نے عرض کیا کلکتہ سے دیوبند ہوتا ہوا حضرت والا کی خدمت میں چند ضروری باتیں بطور مشورہ عرض کرنے کی غرض سے حاضر ہوا ہوں اگر اجازت فرمائی جائے تو عرض کروں فرمایا سر آنکھوں پر شوق سے فرمائیے انشاءاللہ تعالی سن کر جو ذہن میں آئے گا میں بھی بے تکلف عرض کردوں گا فرمائیں انہوں نے کہا ( نمبر 1 ) مدرسہ دیوبند میں بقدر ضرورت تھوڑی سی انگریزی ہونی چاہیئے ـ ( نمبر 2 ) میرا خیال ہے کہ چند طلباء عربی کو کلکتہ لے جا کر انگریزی کی علامت تعلیم دلواؤں تاکہ دوسرے ممالک میں جو کر تبلیغ کر سکیں ـ ( نمبر 3 ) مسلمانوں کو تجارت کی سخت ضرورت ہے ان کی طرف رغبت دلائی جائے ـ ( نمبر 4 ) مسلمان دوسری قوموں سے خرید و فرخت اور لین دین چھوڑ دیں اس کی تحریک علماء کو کرنا چاہیئے یہ ہیں وہ باتیں جو مجھ کو حضرت والا سے عرض کرنا تھیں اب جو حضرت والا کا مشورہ ہو اس پر عمل کر لیا جاوے ـ حضرت والا کا جواب آپ کے خیالات نیک نیتی پر مبنی ہیں آپ نے مسلمانوں کی تکلیف کا احساس کیا آپ کے دلمیں ان کی طرف سے دود ہے جس کی مجھ کو بھی مسرت ہوئی اس لئے کہ اہل تمول مسلمانوں کو قطعا اس طرف سے درد ہے جس کی مجھ کو بھی مسرت ہوئی اس لئے کہ اہل تمول مسلمانوں کو قطعا اس طرف التفات نہیں کہ غریب مسلمانوں کی خبر گیری کریں میرے ذہن میں آپکی باتیں سن کر جو مفید اور کار آمد مشورہ آیا ہے وہ میں بے تکلف عرض کرتا ہوں امید ہے کہ خالی الذہن ہو کر آپ بغور سنیں گے اور جہاں میں بات پر شبہ ہو میری تقریر کے بعد اس کو ظاہر فرمائیں گے میں پھر اس کے متعلق عرض کروں گا تقریر کے درمیان میں بولنے سے ایک الجھن پیدا ہوگی ـ پہلے اور درسرے سوال کا جواب آپ کا یہ فرمانا کہ مدرسہ دیوبند میں بقدر ضرورت تقریر کے درمیان میں بولنے سے ایک الجھن پیدا ہوگی ـ پہلے اور دوسرے سوال کا جواب کا یہ فرمانا کہ مدرسہ دیوبند میں بقدر ضرورت تھوڑی سی انگریزی ہونی