ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
بلکہ ظلمت محسوس ہوتی ہے اب یہ تحریکات حاظرہ ہی ہیں ان کے سوچنے سے قلب پر ظلمت اور کدورت معلوم ہوتی ہے جسکی وجہ یہی ہے کہ اصول اسلام اور احکام اسلام پر اسکی بنیاد نہیں اس لئے اس میں ظلمت ہے ـ خلوص کے لئے اہل اللہ کی جوتیاں سیدھی کرنا ضروری ہیں ـ ( ملفوظ475 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں سچ عرض کرتا ہوں کہ جن میں باطنی کیفیت نہیں انکی کسی بات کا بھی اعتبار نہیں خلوص جسکا نام ہے وہ بدون اہل اللہ کی جوتیاں سیدھی کئے ہوئے پیدا ہی نہیں ہو سکتا ـ آجکل کے تعلیم یافتہ ( ملفوظ476 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آجکل کے تعلیم یافتہ محض نام کے ہوتے ہیں قابلیت خاک بھی پیدا نہیں ہوتی سمجھتے تک بھی نہیں ایک مقام پر مولانا انور شاہ صاحب کا بیان ہوا کم لیا وقت لوگوں کی سمجھ میں آیا نہیں اس پر یہ اعتراض کیا گیا کہ اس بیان سے نفع ہی کیا ہوا جب سامعین سمجھے ہی نہیں میں نے سنکر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہ صاحب کے بیان سے سننے والوں کو اپنے جہل کا تو علم ہو گیا اور لیاقت و ذہانت کا دعویٰ تو فنا ہو گیا یہ کیا نفع نہیں ـ صحابہ کرام کی فضیلت ( ملفوظ477 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرات صحابہ کرام کا یہ ایک عمل کہ ایمان کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا اتنا بڑا ہے کہ تمام اقطاب ابدال اتقیاء عباد کے اعمال ایک طرف ـ بعض جگہ سختی کی ہی ضرورت ہوتی ہے ـ ( ملفوظ478 ) ایک صاحب کی غلطی پر مواخزہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ میں پہلے سے نرمی کا برتاؤ کر رہا تھا ایک نہ سنی اب سختی کی گئی تو آنکھیں کھل گئیں اب جو لوگ اعتراض کرتے ہیں وہ اس منظر کو دیکھ کر فیصلہ دیں میں کیا کروں سختی ہی لوگ مانتے ہیں نرمی سے مانتے ہی نہیں مگر اب بھی اعتراض ہے تو میں کسی کو بلانے نہیں جاتا لوگ خود آتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں نہ آئیں اگر میرا طرز پسند نہیں ـ ہاں وہ نہیں وفا پرست جاؤ بیوفا سہی ، جسکو ہو جان ودل عزیز اسکی گلی میں جائے کیوں