ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
دلربائی کی یہ کیفیت ہو ـ دلفریباں نباتی ہمہ زیور بستند دلبر ماست کہ باحسن خدا داد آمد ( وہ محبوب مجازی سب بناؤ سنگار کے متاج ہیں ـ ہمارے محبوب کا حسن حسن خدا داد ہے ـ ) عورتوں کے سر منڈانے سے ڈاڑھی نکل آنا ( ملفوظ 275 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ فطری چیزوں میں دخل دینا حماقت اور عقلی ہے ـ امریکہ میں عورتوں نے سر منڈانا شروع کیا تو ان کے ڈاڑھی نکلنا شروع ہوگئی ـ تب ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوئی ـ واقعی عورتوں کے سر پر بال رہنے میں یہ حکمت ہے کہ اس طرف کے بخارات اس طرف کو نکلتے ہیں ـ وقوع ضرر کے بعد یہ حکمت سمجھ میں آئی ویسے کون ماننے والا ہے ـ آجکل کی متانت کبر سے ناشی ہے ( ملفوظ 276 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل کی متانت اکثر کبر سے ناشی ہوتی ہے ـ اسی معنی کے اعتبار سے ماموں صاحب فرمایا کرتے تھے کہ شوخی آدمی کی روح زندہ ہوتی ہے اور نفس مردہ اور متین آدمی کا نفس زندہ ہوتا ہے اور روح مردہ ہنسنا بولنا بے تکلف رہنا یہ روح کے زندہ ہونے کی دلیل ہے مگر اس میں بھی اعتدال کی ضرورت ـ ہے چناچہ کتابوں میں لکھا ہے کہ زیادہ باتیں یا زیادہ مزاح مت کرو ـ اس سے وقار جاتا رہتا ہے ـ یعنی اسکا ضروری درجہ جو کہ مصالح کے لئے مطلوب ہے اور خدا داد ہوتا ہے ـ اس لئے اسکی حفاظت ضروری ہے لیکن اسکی حفاظت کسی خاص اہتمام و تکلف پر موقوف نہیں اور زیادہ باتیں کرنے سے مراد فضول گوئی ہے ـ اس سے ظمت پیدا ہوئی ہے قلب سے نورانیت جاتی رہتی ہے ـ دیکھا جاوے کس کو ترجیح دیتا ہے ـ اصل اور قوی تعلق اس سے سمجھا جاویگا ایسا دو سے نہیں ہو سکتا وصول میں تاخیر حکمت کی بنا پر ہوتی ہے ( ملفوظ 277 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں حضرت حاجی صاحب کے پاس سے تازہ آیا ہوا تھا ـ طبیعت میں شورش بہت تھی ـ جی چاہتا تھا کہ جو کچھ ہونا ہو ـ یک دم ہو جائے ـ ایک بار اسی غلبہ میں چند مقدمات ذہن میں جمع ہو کر ایک سوال پیدا ہوا کہ ایک مقدمہ یہ تھا کہ کامل درجہ کی نہ سہی مگر پھر بھی اپنی استعداد کے موافق طالب میں طلب بھی ہے ـ اور دوسرا یہ کہ اس طلب کا ان کو علم بھی ہے ـ تیسرے یہ کہ وہ قادر بھی ہے ـ چوتھا یہ کہ وہ رحم بھی ہے مگر باوجود ان دواعی کے اجتماع کے پھر وصول الی المقصود میں دیر کیوں ہوتی ہے ـ جب اشکال زیادہ بڑھا میں نے مثنوی کھولی تو