ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
اخبارات کی مزمت ( ملفوظ 209 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ میں اکثر اخباروں کو نہایت ذلیل صحیفے سمجھتا ہوں انکی بدولت لوگوں کے دین کو بڑا نقصان پہنچا آجکل لوگ اخبار میں اپنا نام آجانے کو باعث فخر خیال کرتے ہیں اور مجھے اس سے نفرت ہے ـ 7 محرم الحرام 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم یکشنبہ معزرت کے لینے پر دل صاف ہو جانا ( ملفوظ 210 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میرے دل میں کوئی کدورت نہیں رہتی جہاں کسی نے معزت کی میں بالکل پگھل جاتا ہوں اور جو شخص حق کی طرف رجوع کرتا ہے پھر میں اس سے زیادہ کنج وکاؤ نہیں کرتا اس سلسلہ کو بہت جلد ختم کر دیتا ہوں اور جو کچھ پوچھ کرتا بھی ہوں وہ محض اسکے دیکھنے کو کہ یہ سمجھ بھی گیا اپنی غلطی کو یا نہیں سو اس میں بھی مخاطب ہی کی مصلحت ہوتی ہے میری کوئی مصلحت نہیں ہوتی ـ جاہ کے اثر سے کام نہ لینا ( ملفوظ 211 ) فرمایا کہ جاہ کے اثر سے کسی سے کام نہیں لیتا خواہ اس کی ساتھ کتنی ہی خصوصیت ہو یوں اپنی محبت سے کوئی کام کردے یہ دوسری بات ہے ـ ایک صاحب کا دس سال بعد اپنی کوتاہی سے رجوع ( ملفوظ 212 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک مولوی صاحب کسی کی معزرت کو آئے تھے ان سے جو دس برس پہلے بات کہی گئی تھی اب اسکو کرنے پر آمادہ ہوئے میں نے وہی شرط لگائی کہ معافی کا اعلان کرو بذریعہ اشتہار اب آمادہ ہوئے ہیں لفظ آمادہ پر مزاحا فرمایا کہ پہلے نر بنے ہوئے تھے اب مادہ ہوئے میں اسی وقت رعونت کو توڑنا چاہتا تھا ـ فاسق فاجر کے دل میں بھی خدا کی محبت ہونا ( ملفوظ 213 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مسلمانوں میں سخاوت اور رحم کی صفت بہت زیادہ ہے نیز ان کے دلوں میں خدا کی محبت بھی سب محبتوں پر غالب ہے کتنا ہی فاسق فاجر مسلمان ہو مگر جب موقع آتا ہے اس محبت ہی کی وجہ سے خدا کی راہ میں جان دینے کوتیار ہو جاتا ہے ـ ہندوؤں کا اذان سے بد کنا ( ملفوظ 214 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اسلام احکام اسلام دونوں چیز فطری ہیں البتہ فطرت