ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
بہت کم ہوتی ہیں زیادہ فکر کی کمی سے ہوتی ہیں اور فکر ہوتے ہوئے اگر فہم کی کمی بھی ہو اس سے غلطیاں عدد میں بھی کم ہوتی ہیں اور کیفا بھی کم ہوتی ہیں مگر فکر و غور سے کام نہیں لیتے اس سبب سے غلطیاں زیادہ ہوتی ہیں اگر فکر ہو تو سمجھ میں نہ آنے پر دوسرے سے پوچھے گا کہانتک غلطی ہوگی چونکہ فکر اور توجہ سے کام نہیں لیتے اس لئے مجھ کو زیادہ غصہ آتا ہے اور فکر کی کمی کا سبب طلب کی کمی ہے چناچہ خدا کی اتنی بھی طلب نہیں کہ جتنی کسی رنڈی پر یا لڑکے پر عاشق ہوجانے پر اس کی طلب پے پھر شیخ کی تعلم کا کیا خاک اثر ہو خدا سے صحیح اور قومی تعلق پیدا کرنا چاہئے اور وہ بدون اس کے فکر کے ساتھ اعمال میں احوال میں باطنا بھی ظاہرا بھی شریعت کا پورا اتباع ہو ہی نہیں سکتا ـ ہدیہ رد کرنے کا فائدہ ( ملفوظ 177 ) ایک نو وارد صاحب نے پانچ روپیہ ہدیہ حضرت والا کی خدمت میں پیش کئے معمول کے خلاف ہونے کی بناء پر حضرت والا نے قبول فرمانے سے انکار فرمایا تھوڑی دیر میں ان صاحب سے ایک غلطی ہوئی اس پر تنبیہ فرماتے ہوئے حضرت والا نے فرمایا کہ اس وقت میرے پانچ روپیہ کا تو نقصان ہوا لیکن اگر میں وصول کر لیتا تو اس وقت آپ کی اصلاح کے متعلق صاف صاف نہ کہہ سکتا تھا لے لینے کے بعد خیال تو ہوتا ہی ہے کہ یہ میرے محسن ہیں ان کی رعایت کرنا چاہئے یہ نہ لینے ہی کی برکت ہے کہ صاف صاف کہہ دیا اور اگر نہ کہتا تو ان کے دین کا نقصان تھا اور اب تو اپنا دنیا کا نقصان کیا بلا سے پانچ روپیہ نہ ملے مگر ایک مسلمان کو ہمیشہ کے لئے جہل سے نجات مل گئی ـ بزرگوں کی ہر بات میں برکت ہوتی ہے ( ملفوظ 178 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بزرگوں کی ہر بات با برکت ہوتی ہے پانی پت میں ایک بزرگ تھے عادۃ تو وہ صاحب سماع نہیں تھے مگر اس سے پرہیز بھی نہ تھا کسی مجلس میں اتفاق سے شریک ہو گئے ایک بار اتفاق ہی سے ایک مجلس میں شریک تھے قوال یہ کہہ رہا تھا ایسا ٹونا کردے ری ایسا ٹونا کردے یعنی ایسا سحر کردے اسی وقت میں ایک عورت اپنے خاوند کی شکایت لے کر آئی کہ مجھ کو سب ستاتا ہے ناراض رہتا ہے اون بزرگ نے خادم سے کہا کہ یہ ہی لکھ کر دیدو کہ ایسا ٹونہ کردے ری خادم نے یہ ہی لکھ کر اس عورت کو دے دیا خدا کی قدرت سے خاوند مسخر و مطیع ہو گیا ـ انگریزی پڑھ کر دین کی حفاظت کا طریقہ ( ملفوظ 179 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں نے ایک وعظ میں کہا تھا کہ میں انگریزی پڑھنے کو