ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
وہاں اطراف میں برآمدے بنے ہیں مغرب کے بعد کسی ضرورت سے وہاں گئے کس قدر اندہیرا ہو گیا تھا اس برآمدہ میں ایک پلنگ بچھا ہوا تھا اس میں یہ ہی معترض صاحب الجھ کر گرے تو کہنے لگے کہ لوگ بڑے نا لائق ہیں یہ کوئی وقت تھا پلنگ بچھانیکا دوسرے صاحب نے کہا کہ وہی تھانہ بھون کا واقعہ یاد کرو تب کہا کہ بالکل ٹھیک ہے اب حکمت سمجھ میں آئی جب اپنے اوپر گزری ـ اللہ تعالی کا کاموں میں سہولت پیدا فرمانا ( ملفوظ 498 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جس کام کا ارادہ کیا جاتا ہے اللہ تعالی اکثر اس میں سہولت پیدا فرما دیتے ہیں گاڑی نہیں اٹکتی سب کام ہو جاتے ہیں یہ ان کا فضل ہے احسان ہے ـ فضولیات سے قلب میں ظلمت پیدا ہوتی ہے ( ملفوظ 499 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ فضول کلام لغو کلام عبث کلام سب ایک ہی ہیں اس سے قلب میں ظلمت پیدا ہوتی ہے نورانیت فنا ہوتی ہے باطن کی استعداد برباد ہوتی ہے اس استعداد کے ضعیف ہونے کو بعض احادیث میں موت قلب کہا گیا ہے جسکا حاصل یہ ہے کہ قلب میں ایک نور ہوتا ہے وہ ضعیف ہو جاتا ہے اسی فرماتے ہیں ـ دل زپر گفتن بیمرد در بدن گرچہ گفتارش بود در عدن محبت اور عشق کے ساتھ صحبت کامل ضروری ہوتی ہے ( ملفوظ 500 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ نری محبت اور عشق سے کام نہیں چلتا جیسے انجن کہ اس میں نری آگ ہونے سے کام نہیں چلتا انجن میں آگ تو رہے مگر یہ بھی شرط ہے کہ اسکو پیچھے کو نہ لیجائے سیدھا آگے کو لے جائے اسی کے لئے صحبت کامل کی ضرورت ہے وہ اس فن کا ماہر ہوتا ہے مشتبہ مواقع میں حقیقت کو جانتا ہے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے سامنے جس وقت فارس کے سامنے جس وقت فارس کے خزائن پیش کئے گئے تو آپ نے حق تعالی سے عرض کیا آپ کا ارشاد ہے : زین للناس حب الشھوات الخ ۔ تو ان چیزوں کی محبت فطری ہے اے اللہ ہم اس کا ازالہ نہیں چاہتے اور ان کا یہ قول بڑے عارف ہونے کی دلیل ہے کیونکہ جب یہ فطری ہے تو اس کے پیدا کرنے میں مصلحت ہے تو اس کا ازالہ خلاف حکمت ہوگا اس لئے گو وہ محبت رہے مگر اے اللہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ محبت آپ کی محبت میں معین ہو جاوے کتنے بڑے کام کی بات ہے ہمارے حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ اخلاق رذیلہ امور فطریہ ہیں ان کے ازالہ کی ضرورت نہیں امالہ کی ضرورت ہے مثلا بخل ہے تو یہ اپنی ذات میں مذموم نہیں اگر مصرف صحیح میں اس کا استعمال ہو تو محمود بھی ہے مثلا کسی نے زکوٰۃ