ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
گرچہ بد نامی ست نزوعاقلان مانمی خواہیم ننگ و نام را عاشق بدنام کو پروائے ننگ و نام اور جو خود ناکام ہو اس کو کسی سے کام کیا ( اگرچہ عاقلوں کے نذدیک یہ بات بدنامی کی ہے مگر ہم ننگ و نام کے خواہشمند نہیں ـ 12 ـ ) علوم نقشبندیہ کے اور جانبازی چشتیہ کی ( ملفوظ 190 ) ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ علوم کا تو میں نقشبندیوں کا معتقد ہوں ان میں بڑے بڑے علماء گزرے ہیں اور چشتیوں میں اس قدر علماء نہیں گزرے مگر جانباز چشتیوں میں زیادہ ہیں یہ بات دوسروں میں اس درجہ کی نہیں ـ سچا آدمی محبوب ہوتا ہے : ( ملفوظ 191 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جس میں مکرو فریب نہ سچا ہو یہ ادا مجھ کو بہت پسند ہے اور یہ ادا جس میں بھی ہو وہ مجھ کو محبوب ہے ـ دنیا اور آخرت کی پریشانی سے نجات ( ملفوظ 192 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اللہ تعالی دنیا و آخرت میں پریشانی سے بچاوے دنیا کی وہ پریشانی چاہے قلت مال سے ہو یا فقدان تندرستی سے ہو اولاد کی نافرمانی سے ہو اور آخرت کی پریشانی ظاہر ہے کہ صرف معصیت سے ہے اللہ تعالٰی سب سے بچاوے ـ حضرت شیخ الہند کی حالت گریہ ( ملفوظ 193 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہ حکایت معتبر ذریعہ سے معلوم ہوئی کہ حضرت مولانا دیوبندی رحمتہ اللہ علیہ جس وقت مالٹا میں تشریف فرما تھے ایک روز بیٹھے ہوئے رو رہے تھے ساتھیوں نے پوچھا کہ کیا حضرت گھبرائے ہیں یہ لوگ سمجھے کہ گھر بار یاد آرہا ہوگا یا جان جانے کا خوف ہوگا فرمایا کہ میں اس وجہ سے نہیں رو رہا ہوں جو تم سمجھے ہو بلکہ اس وجہ سے رو رہا ہوں کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں یہ مقبول بھی ہے یا نہیں ـ عنداللہ محبوب ہونے کا مراقبہ ( ملفوظ 194 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جب بندہ نا فرمانی کرتا ہے تو آسمان کہتا ہے کہ میں اس پر گر جاؤں زمین کہتی ہے کہ میں اس کو نگل جاؤں فرشتے کہتے ہیں کہ ہم اس کو ہلاک کر دیں حق تعالٰی فرماتے ہیں کہ تم نے اس کو بنایا نہیں اس وجہ سے ایسا کہتے ہو میں نے بنایا ہے اس کی قدر میں جانتا ہوں کس قدر رحمت ہے اور اپنے بندوں سے کس قدر محبت ہے میں نے تو ایک مرتبہ اس سے