ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
غیر مقلدین اور بد گمانی ( ملفوظ 453 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ امور اجتہادیہ میں بزرگان سلف سے بھی بعض فرد گزاشتیں ہو سکتی ہیں لیکن انکا مسلک اور قصد اتباع سنت تھا جہلا معترضین خواہ مخواہ انکو مہتم کرتے ہیں اور یہ مرض بدگمانی کا زیادہ تر گستاخ غیر مقلدین میں ہے انکا ہر وقت یہ ہی مشغلہ ہے ـ 12 صفر المظفر 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم شنبہ برکت کی حقیقت : ( ملفوظ 454 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ برکت کے معنی یہ نہیں جو لوگ سمجھتے ہیں کہ تدابیر کی بھی ضرورت نہیں رہتی مثلا کسی وظیفہ سے بلا نکاح اولاد ہو جاوے برکت کی حقیقت یہ ہے کہ تدبیر میں زیادہ اثر ہو جاتا ہے مثلا اگر کوئی شخص نکاح کرے اولاد کے واسطے تو نکاح کے بعد اگر وظیفہ پڑھے تو اس سے نکاح میں زیادہ اثر ہو جاویگا ـ ترک اسباب میں احتیاط لازم ہے ( ملفوظ 455 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض لوگ حالت جوش میں ترک اسباب کی طرف بہت جلد راغب ہو جاتے ہیں حالانکہ وہ ایک کیفیت ہوتی ہے جس کے زوال کے بعد اندیشہ پریشانی کا ہے اسی واسطے بزرگوں نے منع کیا ہے اس میں جلدی نہ کرنی چاہیئے کیا معلوم کہ وہ حالت راسخہ ہے یا نہیں الہ آباد میں ایک شخص تھے وہ اپنی ملک سے کتابیں نکالنا چاہتے تھے ان حضرت کو میں نے منع کیا اس وقت ان پر ایک حالت تھی جو چند روز میں فرد ہوگئی اس وقت وہ میری رائے کے ممنون ہوئے ـ ایسی حالت کا کیا اعتبار خود مجھ پر ایک حالت آئی جس میں موت کو ترجیح دیتا تھا زندگی پر جسکا سبب ایک اور بزرگ کی تعلیم پر عمل تھا میں نے حضرت کو لکھا حضرت کا جواب آیا کہ جب تک یہ خادم تمہارا زندہ ہے کیوں کسی طرف توجہ کرتے ہو اطمنان سے کام میں لگے رہو ـ گنہگاروں پر رحم چاہیئے ( ملفوظ 456 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ الحمد اللہ مجھ کو گنہگاروں پر بجائے تحقیر کے رحم آتا ہے جیسے بیمار پر رحم آتا ہے ـ بیٹے کے سامنے باپ کی عزت کرنا ( ملفوظ 457 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میرا معمول ہے کہ اگر باپ بیٹے دونوں ساتھ ملنے