ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
کافروں کا ذکر و شغل تجویز کرنا غلط ہے ( ملفوظ 17 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ بعضے بزرگ بعض موہوم مصلحتوں سے ہندو کی بھی ذکر شغل کی تعلیم کر دیتے ہیں کہ اس سے اسلام سے قرب ہو جائیگا مگر یہ خیال محض غلط ہے بلکہ اس میں اور بعد ہو جائے گا اس لئے کہ کیفیات کے لئے اسلام شرط نہیں وہ غیر مسلم کو بھی حاصل ہو جاتی ہیں اگر ایسا ہو گیا تو اس کو دھوکا ہو جائیگا کہ وہ کیفیات کو قرب سمجھ کر قرب کے لئے اسلام کو شرط نہ سمجھے گا اچھا خاصہ الحاد راسخ ہو جائے گا جلال آباد میں ایک ہندو رئیس میرے وعظ میں شریک ہوا بعد وعظ تصوف کی تعلیم حاصل کرنا چاہی میں نے صاف کہ دیا کہ اس کے لئے پہلی شرط اسلام ہے پھر وہ اس طرف رجوع نہیں ہوا مگر آج کل ایسے پیر پیدا ہو ہوگئے ہیں کہ مسلمان ہو کر بھی وہ طریق کے لئے اسلام کو شرط نہیں سمجھتے انا للہ وانا الیہ راجعون ایسا طریق شیطانی طریق ہے جس میں اسلام شرط نہیں اس پر بڑا فخر ہے کہ فلاں ہندو ہمارا مرید ہے اگر یہی بات ہے کہ مقبولیت کے لئے اسلام شرط نہیں تو خود پیر صاحب ہی کیوں داخل اسلام ہونے کو ضروری سمجھتے ہیں کیا عجیب فلسفہ ہے حقیقت میں نرا سفہ ہے یقینا بدون اسلام قبول کئے ہر گز واصل الی المقصود نہیں ہو سکتا اور اصل غلطی یہی ہے کہ مقصود ہی کے سمجھنے میں گڑ بڑ ہو رہی ہے بہت لوگوں نے محض کیفیات و کشف و کرامات ہی مقصود بنا رکھا ہے یہی سرے سے اعمال ہیں اور مقصود رضائے حق ہے اب بتلایئے کہ اس کے لئے اسلام شرط ہے یا نہیں یہ ہے طریق کی حقیقت جو اس وقت بیان کی اس کے علاوہ سب شیطانی راہ ہے جس میں مخلوق کو پھنسا کر گمراہ کیا جاتا رہا ہے ـ اور یہ طریق تو دقیق چیز ہے جس قدر غیر مسلم اقوام ہیں خواہ ہندو ہو یا عسائی ان کو ظاہری علوم سے بھی اصلا مناسبت نہیں میرا مشاہدہ ہے کہ تجربہ مختلف لوگوں سے گفتگو ہوئی سفر میں حضر میں کافی رسمی علوم سے بھی کورے ہیں قطعا مناسبت نہیں یہ تو مسلمانوں ہی کا حصہ ہے بات یہ ہے کہ علم بدون نور فہم کے حاصل نہیں ہو سکتا اور نور فہم بدون اسلام اور تقوی کے حاصل ہونا محال ہےـ ایک ہندو بہت بڑا سرکاری افسر ہے اس نے ایک مسلمان کے ہاتھ میرے پاس کہلا کر بھیجا کہ میں اپنے مذہب کے طریق پر کچھ پوجا پاٹ کر چکا مگر کسی طرح اطمینان میسر نہیں ہاتا مجھ کو حق کی تلاش ہے میں نے کہلا بھیجا ہے کہ کثرت سے اہدناالصراط المستقیم پڑھا اور دعا کیا کرو انشاءاللہ تعالی حق واضح ہو جائے گا اور ایک یہ گات کہلا کر بھیجونگا کہ جیسے تم نے اپنے مذہب کے طریق پر پوجا پاٹ کر کے دیکھا اور اطمینان میسر نہیں ہوا اسی طرح اسلامی تعلیم کے طریق پر عبادت کر کے دیکھو خواہ