ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
افعال ہیں میں نے کہا کہ بعض تو بین ہیں (ان کی داڑھی منڈی ہوئی تھی جن کے اظہار کی ضرورت نہیں کہنے لگے کہ وہ بین کونسے افعال ہیں میں نے کہا کہ مجمع میں ظاہر کرنا مناسب نہیں اور تنہائی میں بھی بدون باہمی مناسبت کے ظاہر کرنا نافع نہیں اور مناسبت کا طریقہ یہ ہے کہ چند روز میرے پاس رہئے تاکہ آپ کو مجھ پر اعتماد ہو جاوے کہ یہ خیرخواہی اور ہمدردی سے کہ رہا ہے اور مجھ کو یہ اطمنان ہو جاوے کہ آپ خلوص سے پوچھ رہے ہیں سمجھ گئے پھر سوال نہیں کیا ـ غرض ان متکبروں کی رعایت کی ضرورت نہیں تجربہ کی بات ہے کہ رعائیتی گفتگو کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ہر بات اصول کے ما تحت ہونا چاہیئے ان ہی اصول میں سے ایک یہ ہے کہ اول یہ دیکھ لیا جائے کہ مخالف کو اپنی رائے فاسد پر جزم ہے یا تردد ہے اگر جزم ہے تو ہم گفتگو نہ کریں گے کہ محض فضول ہے اور اگر ترددہے تو بیشک گفتگو کریں گے لیکن اس صورت میں بھی گفتگو سے پہلے قدر موانست کی ضرورت ہے تاکہ باہمی اعتماد ہو ورنہ سب کیا کرایا بیکار جاویگا اس کی مثال طبیب کی سی ہے کہ ایک نسخہ لکھا اگر مریض کو اعتماد نہیں تو کہہ دے گا کہ ٹھیک نہیں پھر دوسرا لکھا اس کو بھی کہہ دیا ٹھیک نہیں تو طبیب ان کا غلام ہے کہ بیٹھا ہوا نسخے کو استعمال کرکے دیکھے پھر آگے چلے (اس طرح نفع ہوتا ہے اور اگر یہ نہیں تو کیوں وقت بھی بیکار کھویا مولانا رومی اسی امتحان کی ضرورت کو فرماتےہیں ـ سالہا تو سنگ بودی دل خراش آزموں را یک زمانے خاک باش یہ تو طالب میں شرطیں ہیں نیز مصلح میں بھی بڑی شرط ہے کہ حکیم ہو طالب کی حالت کے موافق علاج کرے ایک رئیس کا واقعہ ہے کہ ان کو داڑھی چڑھانے کا مرض تھا تو محض اس خیال سے کہ پانچ وقت وضو میں داڑھی کھولنی چڑھانی پڑے گی نماز نہ پڑھتے تھے ایک حکیم بزرگ نے ان سے کہا کہ تم نماز پڑھا کرو خواہ بلا وضو ہی پڑھ لیا کرو یہ نماز نہ تھی تشبہ بالمصلی تھا دو چار وقت تو انہوں نے ایسے ہی پڑھی پھر خیال ہوا کہ کیا واہیات ہے کہ نماز پڑھی بھی اور بلا وضو بس وضو بھی کرنے لگے ـ یہ حکیمانہ تدابیر ـ انسان ہونے کے معنی: (ملفوظ2)ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا اگر انسان انسان ہو جائے تو پھر یہ سب کچھ ہے اور اگر انسان کے معنی یہ ہیں کہ صحیح تعلق پیدا ہو جائے حق تعالی کے ساتھ یہ ہی جڑ ہے سب کی ـ بندہ کی طلب اور اس کی مثال : (ملفوظ 3) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا عادۃ اللہ یہی ہے ـ کہ بدون طلب کے کچھ