ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
ہمیں اسلام کی ضرورت ہے اسلام کو ہماری نہیں : ( ملفوظ 9 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ سچ تو یہ ہے کہ اگر ہفت اقلیم کا بادشاہ بھی مسلمان ہو تو اسلام کو کیا فخر ہاں خود اس کو فخر ہو کہ ہمیں اسلام میں قبول کرلیا گیا تو مضائقہ نہیں جبلہ بن ایہم غسانی حضرت عمر کی خلافت میں مسلمان ہو گیا تھا جسکے پاس اتنا سامان تھا کہ ہرقل کے پاس بھی نہ تھا ـ ایک بار طواف کررہا تھا لنگی کا پلہ لٹک رہا تھا وہ کسی غریب آدمی کے پیر کے نیچے دب گیا جبلہ جو آگے بڑھا لنگی کھل گئی اس کو غصہ آیا اور اس کے ایک طمانچہ مارا اس نے حضرت عمر کے اجلاس میں فریاد کی آپ نے بدلہ کا حکم دیا اس نے مہلت مانگی اور شب کو مرتد ہو کر چلا گیا مگر حضرت عمر فاروق کو افسوس نہیں ہوا کیونکہ وہ حق پر تھے بلکہ ایک مدت کے بعد اس کو افسوس ہوا اور ظاہر بھی کیا کہ کاش میں حضرت عمر کے فرمانے پر قصاص پر راضی ہو جاتا تو کیا اچھا ہوتا ایک قاصد اسلامی سے یہ بھی کہا کہ میں مسلمان ہو کر آسکتا ہوں بشرطیکہ ایک تو اپنے بعد مجھ کو خلافت دیدیں اور اپنی بیٹی سے شادی کردیں قاصد اسلامی نے کہا کہ خلافت مل جانے کا تو میں وعدہ کرتا ہوں مگر بیٹی دینے کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ پیام پہنچا دونگا جب آپ کو خبر ملی تو آپ نے فرمایا کہ اس کا بھی کیوں نہ وعدہ کر لیا مگر جس وقت جواب دینے کے لئے وہاں آدمی پہچا سامنے سے اس کا جنازہ آرہا تھا اسلام کے فخر نہ کرنے پر ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جس کے ہزاروں عاشق ہوں اور ایک سے ایک حسین ہوا اگر ان عاشقوں میں سے ایک بد شکل بوڑھا نکل جاوے تو کیا محبوب کو افسوس ہوگا مگر آجکل کم سمجھ لوگوں کی یہ حالت ہے کہ اگر با وجاہت شخص کوئی مسلمان ہو جاتا ہے تو اس کو لئے لئے پھرتے ہیں ارے کیوں اس کا دماغ خراب کیا اس کے مسلمان ہونے پر فخر کرنے سے تو یہ شبہ ہوتا ہے کہ مسلمان اس کے انتظار میں منہ کھولے بیٹھے تھے ورنہ اسمیں فخر کی کیا بات ہے اور ابھی تو جب تک ایک معتد بہ زمانہ نہ گزر جائے بگڑ جانے کا بھی اندیشہ ہے کیوں اس قدر اچھلتے پھرتے ہو حق تعالی ایسے ہی ناز کے باب میں فرماتے ہیں لا تفرح ان اللہ لا یحب الفرحین کیونکہ اب تو اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ مسلمان ہوئے اور پھر مرتد ہوگئے تو ایسی حالت میں تم کس خبط میں پڑے اسلام تو بزبان حال کہتا ہے ہر کہ خواہد گوبیاؤ ہر خواہد گو برو دارو گیر وحاجب و در باں دریں درگاہ نیست ( اس مال و حشمت پر ) اترا امت وقعی اللہ تعالی اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا ـ جس کا دل چاہے آوے اور جس دل چاہے چلا جاوے اس دربار میں کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہے ) اور ایسے