ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
صاحب کی تقریر سن کر کہ آپ مجتہد ہو کر تعجب ہے کہ تقلید کرتے ہیں مولانا نے فرمایا کہ مجھ کو اس سے زیادہ تعجب ہے کہ آپ غیر مجتہد ہو کر تقلید نہیں کرتے اور میں کہتا ہوں کہ ان بزرگ نے اس سے تقلید کی ضرورت سمجھ لی ہوتی کہ جب اتنا بڑا شخص مقلد ہے تو ہم کس شمار میں حضرت جس قدر علم بڑھتا جاتا ہے تقلید کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی جاتی ہے اس لئے کہ اس کے سامنے ایسے مواقع بہت آتے ہیں جہاں اپنی رائے کام نہیں دیتی امام محمد امام ابو یوسف مجتہد مطلق ہیں مگر اصول میں وہ امام صاحب کی تقلید کرتے ہیں فروع میں تقلید نہیں کرتے وہ بھی ضرورت سمجھتے ہیں تقلید کی تقلید سے کوئی بچ نہیں سکتا ـ ایک صاحب نے عرض کیا کہ تقلید کی حقیقت کیا ہے اور تقلید کس کو کہتے ہیں فرمایا تقلید کہتے ہیں امتی کا قول ماننا بلا دلیل عرض کیا کہ کیا اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کو ماننا بھی تقلید کہلائیگا فرمایا کہ اللہ اور رسول کا حکم ماننا تقلید نہ کہلائیگا وہ اتباع کہلاتا ہے ـ ایک عسائی سے مناظرہ : ( ملفوظ 229) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک بہت بڑے عالم مناظر بھی ہیں وہ میری نسبت کہتے تھے کہ تجھ سے اتنا بڑا مناظر میں نہیں دیکھا اور یہ بھی کہتے تھے ـ کہ چاہے خصم عناد کی وجہ سے ساکت نہ ہو مگر ایسی ہوتی ہے کہ اس سے ٹھکانے کی بات نکل آتی ہے اور حق واضح ہوجاتا ہے میں نے جواب میں کہا کہ تم نے یہ بات سمجھی ہوگی مجھے تو واقعی یہ بھی معلوم نہیں کہ مجھ مناظر سے کچھ مناسبت بھی ہے البتہ شروع طالب علمی کے زمانے میں تو تجھ کو اس سے بہت زیادہ دلچسپی تھی مگر اب تو نفرت ہے ایک مرتبہ طالب علمی کے زمانہ میں ایک عیسائی مناظر انگریز دیوبند کے اسٹیشن کے قریب ایک باغ ہے وہاں اسکا قیام ہوا میں خبر پاکر مناظرہ کے لئے وہاں پہنچا اور مناظرہ شروع ہوا اسی اثنا میں حضرت مولانا دیوبندی رحمۃ اللہ علیہ کو علم ہوا خیال ہوا کہ یہ نا تجربہ کار ہے اور عیسائی کہنہ مشق اس لئے مناظرہ کے دوران میں تشریف لے آئے اسوقت عیسائی مناظر تقریر کر رہا تھا میرے جواب دینے کی نوبت نہ آئی تھی مولانا نے مجھ سے فرمایا کہ میں گفتگو کرونگا میں الگ ہو گیا اور عیسائی مناظر یہ کہہ رہا تھا کہ عیسیٰ علیہ السلام کلمۃ اللہ گھے مولانا نے کھڑے ہو کر فرمایا کہ کلمہ کسے کہتے ہیں اور اسکی کتنی قسمیں ہیں اور عیسی علیہ السلام کونسی قسم میں داخل تھے بس اسکے ہوش و حواس گم ہو گئے بار بار یہی کہتا جاتا تھا کہ کلمہ تھے مولانا فرماتے کونسا کلمہ کلمہ تو بہت قسم کا ہوتا ہے تو کلمہ کی تعریف اقسام بیان کرو اور یہ بتاؤ کہ عیسیٰ علیہ السلام کس قسم کے کلمہ ہیں جب نہیں بتلا سکا تو اسکی میم نے خیمہ میں دیکھا کہ یہ جواب نہیں دے سکتا تو ایک پرچہ لکھ کر