ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
سے سمجھ کر بیعت کرنے سے انکار فرما دیا ـ ان کے ہمعصر حضرت شیخ احمد کبیر رفاعی تھے ـ وہ ان کے پاس گیا ـ انہوں نے اس کی بیعت کو قبول فرما لیا ـ اس کی بیعت کو قبول فرمالیا ـ سو یہ امور وجدانی اور ذوقی ہیں ہیں ـ ان قرائن میں کبھی غلطی بھی ہوجاتی ہے اور ایسی غلطی یہ اہل فن کے کمال کے منافی نہیں ـ غرض شیخ سے بھی غلطی ہوتی ہے ـ لیکن طالب کو اس سے مزاحمت کا حق نہیں کیونکہ اول تو ایسی غلطی بہت کم ہوتی ہے ـ دوسرے اس کو جلد تنبہ ہو جاتا ہے ـ کشف بلا تلبیس بھی حجت نہیں ( ملفوظ 431 ) ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ شیخ اکبر رحمتہ اللہ علیہ سے منصوص ہے کہ بعض کشف میں تلبیس بالکل نہیں ہوتی ـ مگر یہ تلبیس نہ ہونا مستلزم حجیت کو نہیں یعنی اگر کشف بلا تلبیس بھی ہو تب بھی حجت نہیں جیسا کہ اگر کوئی شخص 29 رمضان کو عید کا چاند دیکھ لے مگر تفرد کی وجہ سے اس کی شہادت مقبول نہ ہو تو خود اس کو بھی اس رویت پر عمل جائز نہیں ـ یعنی صبح کو روزہ رکھنا واجب ہوگا ـ دیکھئے یہاں تلبیس نہیں مگر پھر بھی اس پر عمل جائز نہیں ـ اس کی ایک تائید آیت سے ہوتی ہے قرآن پاک میں ہے لولا اذ سمعتموہ ظن المؤمنون والمؤمنات الی قولہ تعالی ۔ سبحانک ھذا بھتان عظیم تقریر تائید یہ ہے کہ اسمیں یہ فرمایا گیا ہے کہ : لولا جاؤا باربعۃ شھداء فاذلم یا تو بالشھداء فاولٰئک عنداللہ ھم الکذبون حالانکہ شہداء کا نہ ہونا مستلزم نہیں کذب واقعی کو مثلا خود مشاہدہ کر لیا مگر نصاب شہادت پورا نہیں ـ ہوا یہاں تلبیس بالکل نہیں مگر باوجود اس کے یہ مشاہدہ حجت نہیں حتی کہ خود صاحب مشاہدہ کو بھی زبان سے اس کا تکلم کرنا جائز نہیں ـ اور دوسروں پر بھی واجب ہے کہ سنتے ہی کہہ دیں ـ ھذا بھتان عظیم خوش اخلاقی اور اصول کی سختی ( ملفوظ 432 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک شخص سرکاری سکول میں مدرس تھے ـ ان کو علم تو تھا نہیں کتابیں مختلف مذاہب کے دیکھنے کا شوق تھا ـ شیعوں کی قادیانیوں کی ، عیسائیوں کی انہوں نے مجھ کو لکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں انک لعلٰی خلق عظیم ارشاد ہے مگر آپ نے تلوار چلائی ـ کیا یہ اخلاق کے خلاف نہیں ـ میں نے لکھا کہ اسلام کی حفاظت کے واسطے تلوار چلائی گئی تاکہ کفار کا غلبہ اسلام پر نہ ہو ـ ان کے غلبہ سے اسلام کو بچانے کے لئے تلوار چلی تو فساد اخلاق کے انسداد کے لئے تلوار چلانا عین خوش اخلاقی ہے ـ ایک شبہ اخلاق کے متعلق اس کے مدمقابل