ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
صلی اللہ علیہ وسلم نے دوات قلم مانگا اور عمر نے کہا کہ کیا ضرور بجواب اس کے ارشاد فرمایا کہ یہ اعتراض صرف حضرت عمر پر نہیں بلکہ اس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حق کا اعتراض لازم آتا ہے آپ پر تبلیغ احکام فرض تھی اگر کوئی حکم واجب تھا تو آپ نے کیوں نہ ظاہر فرمایا اگر اس وقت دوات قلم نہیں آئی تھی تو دوسرے وقت منگوا کر تحریر فرما دیتے ـ کیونکہ آپ کئی روز اس واقعہ کے بعد زندہ رہے ہیں چناچہ یہ واقعہ پنجشنبہ کا ہے اور وفات دہ شنبہ کو ہوئی اس سے معلوم ہوا کہ حضور کو کوئی نیا حکم ارشاد فرمانا نہ تھا بلکہ کسی امر قدیم کی جدید و تاکید تھی چونکہ حضرت عمر سمجھ گئے اس لئے آپ نے گوارا نہ کیا فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف فرمائیں ـ اس کی ایسی مثال ہے کہ طبیب کسی کو زبانی نسخہ بتلا دے پھر براہ شفقت کہے کہ قلم دوات لاؤ لکھ دوں اور مریض یہ دیکھکر کہ اس وقت ان کو تکلیف ہو گی کہے کہ کیا حاجت ہے اس وقت تکلیف مت دو اور جواب الزامی یہ ہے کہ قصہ حدیبیہ میں حضرت علی نے صلح نامہ لکھا ہے ـ ھذا اما قاضی علیہ محمد رسول اللہ کفار نے مزاحمت کی کہ ابن عبداللہ لکھو کیونکہ اس میں تو جھگڑا ہے اگر ہم رسالت تسلم کر لیں تو نزاع ہی کس بات کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کرم اللہ وجہ سے فرمایا کہ اس کو مٹا دو انہوں نے انکار فرمایا پس ایسی مخالفت تو اس میں بھی ہوئی جس طرح حضرت عمر نے مخالفت کی تھی کہ جواب الزامی مجھے پسند نہیں مگر بطور لطیفہ کے اس وقت بیان کر دیا ـ حضرت غوث پاک کا جنتی ہونا ( ملفوظ 550 ) فرمایا میرے پاس ایک مولوی صاحب اور ایک عامی آئے باہمی نزاع یہ تھی کہ مولوی صاحب فرماتے تھے کہ حضرت غوث پاک قطعی جنتی نہیں اور جاہل یہ کہتا تھا کہ اگر وہ جنتی نہیں تو پھر تو کون ہوگا ـ جاہل سے میں نے کہا کہ ہاں بھائی وہ جنتی نہ ہوں گے تو اور کون ہوگا مولوی صاحب مجھ سے لڑنے لگے کہ کیا دلیل ہے یقینا جنتی ہونے کی ـ میں نے کہا ذرا ٹھریئے پھر میں نے جاہل سے پوچھا کہ حضرت ابوبکر صدیق یقینا جنتی ہیں یا نہیں ـ اس نے کہا بلا شک وہ جنتی ہیں میں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق کا جنتی ہونا کیسے ثابت ہوا کہنے لگا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد سے پھر میں نے کہا کہ حضرت غوث اعظم کا جنتی ہونا کیسے ثابت ہوا کہنے لگا کہ اولیائے امت کی شہادت مقبولیت سے میں نے کہا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد میں اولیاء اللہ کے ارشاد میں کچھ فرق ہے یا نہیں اس نے کہا کہ بہت ہے میں نے کہا اتنا ہی اثر دونوں ارشادوں کے اثر میں ہے یا نہیں کہنے لگا کہ ضرور ہے میں نے کہا کہ اتنا ہی فرق حضرت ابوبکر صدیق کے جنتی ہونے میں