ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
اسکو غلطی ہوگی کہ روپیہ ہی کیوں نہ ملا تو جیسے وہاں حقیقت نہ جاننے کی وجہ سے نہیں سمجھا کہ روپیہ کے بجائے اس سے زیادہ قیمتی چیز یعنی اشرفی مل گئی ایسے یہاں حقیقت نہ سمجھنے کی بدولت اپنے کو محروم سمجھتا ہے مثلا مانگنے تھے سو روپے مگر دو نفلوں کی توفیق ہوگئی تو یہ کیا کچھ کم رحمت ہے مگر یہ سمجھتا ہے کہ میری درخواست منظور نہیں ہوئی ـ رونق تو خلوت و وحدت میں ہے ( ملفوظ 74 ) ایک صاحب نے عرض کیا کہ اس زمانے میں اہل علم اور طلبہ کا کافی مجمع رہا بڑی رونق رہی فرمایا کہ یہ بھی کوئی رونق ہے کہ مجمع رہا تھا اس سے بڑھ کر یہ رونق ہے کہ اب کوئی نہیں سوائے ایک کے مگر ایک بات اس جماعت کی قابل قدر ہے کہ کثرت کے کوئی بات کلفت کی پیش نہیں آئی نہایت ادب اور تہزیب سے کئی روز گزار گئے مگر یہاں پر وہ رہ کر جانے والوں پر بعض لوگ اعتراضات کا نشانہ بنایا جاتا ہے اس قدر راجنبیت ہوگئی ہے طریق سے ـ حضرت حاجی صاحب کے یہاں جمعیت قلب کا اہتمام ( ملفوظ 75 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب ؒ کی ہر معاملہ سے یہ ہوتی تھی کہ حضرت یہ چاہتے ہیں کہ جو غیر ضروری بات جمعیت قلب کے خلاف ہو اسکو ترک کر دو اور ایسی چیزوں سے اکثر منع فرماتے تھے ـ محبت زبانی جمع خرچ نہیں عمل سے ہوتی ہے ( ملفوظ 76 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ محبت خاص تو عمل ہی سے معلوم ہو سکتی ہے محض زبانی جمع خرچ سے کیا ہوتا ہے یہاں کے ایک بزرگ بٹوت میں رہتے تھے محبت کے جوش میں مولد شریف بہت کرتے تھے انہوں نے حضور اقدس ﷺ کی خواب میں زیارت کی ارشاد فرمایا کہ ہم اس سے زیادہ خوش نہیں جو ہماری بہت تعریف کرے ہم تو اس سے خوش ہوتے ہیں جو ہمارا اتباع کرے ـ حضرت حاجی صاحب کی ایک عجیب تعلیم ( ملفوظ 77 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب کی عجیب و غریب تحقیقات اور حکمتیں ہوتی تھیں ایک مرتبہ حضرت حاجی صاحب نے کیسی حمکت کی بات فرمائی کہ جب کسی