ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
|
نہیں ہوا کرتا سو قطعی شبہات کا یہ طریقہ ہی نہیں اب صرف سوال ہوتا ہے کہ پھر اس محبت اور عظمت کا کیا طریقہ ہے تو میں عرض کرتا ہوں کہ وہ طریقہ اہل محبت کی صحبت ہے اور بعد تجربہ کے اس میں کوئی شبہ نکال ہی نہیں سکتا ـ اہل اللہ کی صحبت حاصل کرنے کا طریقہ ( ملفوظ 438 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اگر اتنا وقت نہ ہو کہ اہل اللہ کی صحبت میں رہ سکے تو کم از کم ان سے خط و کتابت ہی رکھے اور جب کبھی موقع مل جائے چاہے دو چار ہی روز کے لئے کیوں نہ ہو اس میں انکے پاس رہ جایا کرے اور بزرگوں کے حالات کا مطالعہ کرتا رہے غرض کوئی کام ایسا نہیں جسکی کوئی راہ نہ ہو مگر کام کرنیوالا چاہیے راہیں سب نکل آتی ہے ـ مشائخ چشت کے حالات پڑھنے کا نقد فائدہ ( ملفوظ 439 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ حضرات چشتیہ کے بزرگوں کے حالات پڑھ کر اور اپنے موجودہ بزرگوں کے حالات دیکھ کر کبر تو پاس نہیں پھٹکتا بڑا نفع ہوتا ہے ـ کون سے تعلقات مفید ہیں ؟ ( ملفوظ 440 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ سب تعلقات کے رہتے ہوئے پھر کوئی چاہے کہ کامیاب ہو بہت مشکل ہے اور یہاں وہ تعلقات مراد ہیں جو غیر ضروری ہیں باقی ضروری کا تو امر ہے وہ مراد نہیں جیسے آجکل جاہل صوفیوں نے کمال میں داخل کر رکھا ہے کہ بیوی بچوں تک کو چھوڑ دیتے ہیں ـ بزرگوں کے تبرکات سے متعلق ایک فقہی غلطی ( ملفوظ 441 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ تبیرکات کے متعلق ایک نازک غلطی عام ہے نہ پیروں کو اسکا خیال نہ سجادوں کو وہ یہ کہ جو چیزیں بزرگوں کی ہوتی ہیں انکو تبرکات رکھ لیتے ہیں حالانکہ ان میں ورثہ کا بھی حق ہوتا ہے ایک صاحب نے عرض کیا کہ شاید وقف کر دیتے ہوں فرمایا اول تو کوئی وقف نہیں کرتا دوسرے اگر کرے بھی تو بوجہ عدم اجتماع شرائط کے وہ وقف جائز بھی نہیں ہوگا پیرزادوں میں علماء بھی ہوئے ہیں مگر کسی کا ذہن اس طرف نہیں گیا اور یہ جواب تو اس پر ہے کہ کوئی وقف کرتا بھی ہو مگر یہاں تو کوئی وقف بھی نہیں کرتا یوں ہی مر جاتے ہیں ـ ہمارے حضرت حاجی صاحب کے بعض ملبوسات میرے پاس تھے جو جائز طریق سے مجھکو ملے تھے مگر دوسروں کو دیدیئے ایک تو اس