جمعہ اور عیدین کے مسائل و احکام |
|
تاکہ دونوں راستے گواہی دے سکیں۔ تاکہ دونوں راستوں میں موجود جنّ و انس گواہی دے سکیں ۔ تاکہ دونوں راستوں کو فضیلت کے مرتبہ میں برابر رکھا جاسکے۔ کیونکہ آپﷺکا عید گاہ تک پہنچنے کیلئےراستہ دائیں جانب تھا ،پس اگر اُسی راستے سے واپس آتے تو بائیں جانب ہوجاتا ،اِس لئے دوسرا دائیں جانب والا راستہ اختیار کرتے ۔ تاکہ دونوں راستوں میں شعائرِ اِسلام اور تکبیر وغیرہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کا اِظہار ہوسکے۔ تاکہ دونوں راستوں میں موجودکفار مسلمانوں کی کثرت کو دیکھ کر حزن وملال کا شکار ہوجائیں۔ کو غصہ دلایا جاسکے۔ تاکہ اپنی کثرت کے ذریعہ کفار پر ہیبت ڈالی جاسکے۔ تاکہ دونوں راستوں والے لوگ مسلمانوں کی خوشیوں کو دیکھ سکیں ۔ تاکہ دونوں راستے والے آپﷺکے مبارک قدموں کے گزرنے اور آپﷺکے دیدار سے مشرّف ہوسکیں۔ تاکہ دونوں راستے والوں کی حاجت کو پورا کیا جاسکے، مثلاً صدقہ وغیرہ دیا جاسکے، کسی کو دینی مسئلہ میں کچھ پوچھنا ہو تو اُس کو بتایا جاسکے۔ دونوں راستوں میں لوگوں کے سلام کا جواب دیا جاسکے۔ تاکہ آنے جانے کے راستے کو بدل کر لوگوں کا رش کم کیا جاسکے۔