احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
ومبلغہ اغلوطۃ فی بیانہ ومجہودہ فیما اتاہ الغوائل ۹۲… اس کی انتہائے علم، اس کے بیانیہ ’’مغالطے‘‘ ہیں اور اس کی کی گئی ساری محنت وکوشش، گمراہی والی باتیں ہیں۔ فما یستوی عذب المیاہ وملحہا ولا ما ادّعیٰ خصمان حق باطل ۹۳… میٹھا اور کھاری پانی… یکساں نہیں ہیں اور نہ ہی حق اور باطل میں دعویٰ کرنے والے برابر ہوسکتے ہیں۔ تستّرت کالمحتال بالوحی کاذباً واعرضت عن بحث دعتہ المحافل ۹۴… اس نے کسی حیلہ جو کی طرح اپنی جھوٹی وحی کو چھپا رکھا ہے اور وہ اس علمی مباحثے سے جس کی اسے مختلف مجالس سے دعوت دی جاتی ہے، کنّی کتراجاتا ہے۔ نعم ہکذا من لیس یأمن جأشہ تخاذل رجلاہ لہول ینازل ۹۵… ہاں! ایسا معاملہ تو اس شخص کا ہوتا ہے جو اپنے قلبی خوف سے مطمئن نہ ہو اور اس کی ٹانگیں آنے والے خوف کے خیال سے لرزتی ہوں۔ ومن لیس فی شیٔ من الحرب یتّقی کما تتّقی الفحل الفیق الحوامل ۹۶… اور جو شخص جنگ لڑنے (مقابلہ کرنے) کے قابل نہ ہو تو وہ اس سے بچتا ہے۔ جس طرح ایک شریف نر اونٹ حاملہ اونٹنیوں سے بچتا ہے۔ تنبّأت یا مغرور بعد محمد فمہ یا مسیلمۃ الکذوب المحاول ۹۷… اے مغرور شخص! تو نے محمدa کے بعد نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔ رہنے دے، اے جھوٹے اور حیلے باز مسیلمہ کذاب۔ (مسیلمہ کذاب نے نبی اکرمa کی حیات مبارکہ کے آخری ایام میں نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کا تعلق بنو حنیفہ سے تھا۔ حضرت خالدؓ بن ولید کی قیادت میں مسلم افواج نے اس کو اور اس کے ماننے والوں کا قلع قمع کیا) عجزت عن الاعجاز مثل مسیحنا فقلت ہل الاعجاز الا المشاغل ۹۸… جب تو ہمارے مسیح (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) کی طرح کا کوئی معجزہ دکھانے سے قاصر رہا تو تو نے کہا کہ معجزہ دکھانا تو بس مشغلے کے سوا کچھ نہیں۔ فلا قبل ذامن یفتری الکذب ہائماً کذاک فلا یغترّ بالکذب جاہل ۹۹… اس سے پہلے بھی، جس شخص نے (اس طرح کا) جھوٹ گھڑا وہ دیوانہ تھا۔ اسی طرح یہ بھی (محض ایک دیوانہ) ہے۔ لہٰذا اس کے جھوٹ سے کوئی ناواقف شخص دھوکے میں نہ آئے۔