احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
وتذکر اٰثار الفتیٰ بعد ما مضیٰ فتمدح منہ أوتذمّ الشمائل ۱۰۰… جب کوئی جواں مرد گزرجاتا (مرجاتا) ہے تو اس کے چھوڑے ہوئے نشانات کو یاد کیا جاتا ہے اور ان کی بناء پر اس کی تعریف کی جاتی ہے یا اس کی عادتوں کی مذمت کی جاتی ہے۔ أأنت لنا المہدیّ من صلب جنکز ومہدیّنا فی آل زہراء اٰجل ۱۰۱… کیا تو چنگیز خان کی نسل سے ہمارا مہدی ہے؟ حالانکہ (روایات کی رو سے) ہمارا مہدی تو حضرت فاطمہؓ کی اولاد سے بعد میں آنے والا ہے۔ (مرزاقادیانی کا نسلی تعلق مغلوں سے تھا۔ جو اپنا سلسلہ چنگیز خان سے ملاتے ہیں۔ جب کہ نبی اکرمa نے یہ خبر دی ہے کہ امام مہدی کا تعلق فاطمہؓ کی اولاد سے ہوگا) فاوّلت ماقال النبی بضدہ فشقّت عصا الاجماع منک الطّوائل ۱۰۲… تونے نبی اکرمa کی باتوں کی اس کے بالکل الٹ تعبیر بتائی ہے۔ تیری طرف سے عداوت ودشمنی کا اظہار ہونے کی بناء پر تونے اجماع واتفاق کی لاٹھی کو پھاڑ دیا ہے۔ تحیّرت فیما قد اتیت فلا اریٰ لقولک وجہاً ثابتاً لا یزایل ۱۰۳… مجھے اس پیغام پر حیرت ہے جو تو لایا ہے۔ میں تیری کسی بات کے لئے کوئی ٹھوس اور دیرپا وجہ نہیں دیکھتا۔ فلوکنت فی ایّام دولۃ مسلم لانسیت کالماضی وذکرک خامل ۱۰۴… اگر تو کسی اسلامی ریاست وسلطنت میں ہوتا تو تجھے ماضی کی طرح بھلا دیا گیا ہوتا اور تیری یاد بھی بجھ چکی ہوتی۔ ولکنّہ قد خیّلت لک حیلۃ تحیّلتہا والکفر فی القوم دائل ۱۰۵… لیکن بات یہ ہوئی کہ تجھے اس وقت ایک حیلہ سوجھ گیا، جب کہ کفر لوگوں میں عام تھا۔ (کفار کی حکومت تھی) اذا استنسرت فی ارض جہل بغاثہا فلا غروممّا یدّعیہ الاسافل ۱۰۶… اگر جہلاء کی سرزمین میں عام پرندے نسر (عقاب) بن جائیں تو پھر اس پر کوئی تعجب نہیں، جو کمینہ لوگ دعوے کرتے ہیں۔ نریٰ کل ماتبنی بناء علیٰ شفا اخادید ہدّتہا السّیول السّوائل ۱۰۷… ہم تیرے جھوٹے دعوے نبوت کو ایسی کھائیوں کے کنارے پر دیکھتے ہیں جسے تیز چلنے والی تلواروں نے دھماکے سے گرادیا ہو۔