احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
لاہور بھاٹی دروازہ مولوی پیر بخش صاحب سیکرٹری انجمن تائید الاسلام یہ انجمن خاص قادیانیوں کی تردید کے لئے قائم ہے۔ مفید کتب اس انجمن سے شائع ہوئی ہیں۔ ایک ماہوار رسالہ انجمن سے شائع ہوتا ہے۔ ایک روپیہ سالانہ قیمت ہے۔ اس کو خریدنا چاہئے۔ مولوی پیر بخش صاحب قادیانیوں سے مباحثہ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اور بلایا جاوے تو غالباً جا بھی سکتے ہیں۔ لکھنؤ پاٹانالہ مولوی محمد عبدالشکور صاحب مدیر رسالہ النجم آپ کو مباحثہ میں خوب مہارت ہے اور بلانے پر تشریف بھی لے جاتے ہیں۔ مراد آباد مدرسہ امدادیہ مولوی سید مرتضیٰ حسن صاحب مدرس مدرسہ اگر کسی قادیانی سے مباحثہ کی ضرورت ہو تو آپ اس کام کو اچھی طرح انجام دے سکتے ہیں اور بلانے پر تشریف بھی لے جا سکتے ہیں۔ امرتسر مولوی ثناء اﷲ فاتح قادیان آپ نے متعدد جگہ قادیانیوں سے مباحثہ کر کے فتح حاصل کی ہے اور اس فرقہ سے رقم ہرجانہ بھی لی۔ اس فرقہ کے مکرو فریب اور چال بازیوں سے خوب واقف ہیں۔ متعدد کتابیں بھی ان کی رد کی چھاپی ہیں اور ضرورت کے وقت ممکن ہوتا ہے تو جاتے ہیں۔ ریاست پٹیالہ جناب ڈاکٹر محمد عبدالحکیم خان صاحب ایم۔بی آپ نے قادیانی فتنہ کا خوب قلع قمع کیا ہے۔ آپ کی کتابیں قابل دید ہیں۔ باوجود اشتہار انعام پانچ ہزار روپیہ کے کوئی مرزائی جواب نہ دے سکا۔ الحکیم نمبر۴،۶ المسیح الدجال مرزائیوں پر قطع حجۃ جو بارہ آنے میں آویں گے مبارک احمد صاحب منیجر کتب ڈاکٹر عبدالحکیم صاحب ریاست پٹیالہ سے منگائیے۔ ان حضرات کے علاوہ اور بھی حضرات اس فتنہ کے دور کرنے میں ساعی ہیں۔ خدائے عزوجل سب کو جزائے خیر عطاء کریں اور اﷲ پاک جل شانہ اس فتنہ وابتلاء سے مسلمانوں کو بچاویں۔ آمین یا رب العباد! ملتمس محمد نور الحسن خان مہتمم مدرسہ جامع العلوم واقع مسجد جامع کانپور (نوٹ: تمام متذرہ بالا کتب بحمدہ تعالیٰ ’’احتساب قادیانیت‘‘ میں چھپ گئی ہیں۔ یہ اعلان محض اس لئے دے دیا کہ قارئین کو اس زمانہ کے حالات سے آگاہی ہو۔ فقط: فقیر اﷲ وسایا ۷؍محرم ۱۴۳۶ھ، مطابق یکم؍نومبر ۲۰۱۴ء ملتان)