احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۱۳… اس قصیدہ میں صناعات بدیعیہ کا بھی بہت لحاظ رکھا گیا ہے۔ چنانچہ اکثر مقام میں قول بالموجب، صنعت طباق، جناس، قول کلامی وغیرہ جابجا واقع ہوئے ہیں۔ ۱۴… اس قصیدہ میں وجوہ بیانیہ مثل استعارہ تصریحہ، استعارہ بالکنایہ، تخیلیہ، تمثیلیہ، ترشیح، کنایہ وغیرہ جابجا مستعمل ہیں۔ ادیب مبصر غور کر کے نکال لے گا۔ بوجہ طوالت کے میں تفصیل کرنے سے معذور ہوں۔ ۱۵… اس قصیدہ میں مطابقت کلام مقتضی الحال اور اس کے وجوہ کا بہت زیادہ لحاظ کیاگیا ہے اور …… مطلعوں میں برعایت استدلال مع تعریض وغیرہ موجود ہیں جن کو واقف بلاغت بہت اشعار میں پائے گا۔ ۱۶… مرزاقادیانی نے ترجمہ میں بہت غلطیاں کی ہیں۔ چنانچہ بعض کو حصہ اوّل میں دکھلایا گیا ہے۔ اس میں لفظی ترجمہ چھوڑ کر اشعار کے نیچے ان کا خلاصہ مطلب اردو میں بامحاورہ لکھ دیا ہے کہ ہر اردو خوان ناظرین کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ چونکہ ’’جزاء سیئۃ سیئۃ منہ‘‘ پر عمل کر کے آخر قصیدہ میں جواب ترکی بہ ترکی دیا ہےاس لئے ناظرین کو معذرت کے ساتھ دکھلانا چاہتا ہوں کہ مرزاقادیانی نے اپنے مضمون اور قصیدہ میں سید المرسلینa اور صحابہ کرامؓ اور علمائے اسلام اور مشائخ عظام کی شان میں کس قدر بے ادبیاں کی ہیں۔ حضرت سید المرسلین خاتم النّبیین محمدa کی نسبت مرزاقادیانی کی بدزبانی (اعجاز احمدی ص۵، خزائن ج۱۹ ص۱۸۳) دعویٰ افضلیت ’’اس کے لئے چاند کے خسوف کا نشان ظاہر ہوا اور میرے لئے چاند اور سورج دونوں کا … کیا تو انکار کرے گا۔‘‘ (ایضاً) ’’اور اس کے معجزات میں سے معجزانہ کلام بھی تھا۔ اسی طرح مجھے وہ کلام دیا گیاجو سب پر غالب ہے۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۷۱، خزائن ج۱۹ ص۱۸۳) ’’اور میں محمدa کی طرح ذونسبت ہوں اور اس کی پاک مٹی کا مجھ میں خمیر ہے۔‘‘ (ایضاً) ’’اب ان بھلے مانسوں سے کوئی پوچھے کہ اگر تمہارے بیان میں کوئی بے ایمانی اور جھوٹ نہیں تم وہ الہام شائع کردہ پیش کرو جس میں خدا خبر دیتا ہو کہ ضرور اب کی دفعہ لڑکا پیدا ہوگا یا یہ خبر دیتا ہو کہ لڑکی کے بعد پیدا ہونے والا وہی موعود لڑکا ہے اور کوئی اگر ہم نے یہ خیال بھی کیا ہو