احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۶۵۲… اس شخص نے مباہلہ کو چھوڑ کر ثناء اﷲ کو ایک دن آخری فیصلہ کرنے کے لئے بلالیا۔ فلم یقبل ثناء اﷲ ہٰذا ولم یحضرہ یوماً للفصال ۶۵۳… اس پر ثناء اﷲ نے اس تجویز کو قبول نہ کیا اور کسی دن اس کے پاس فیصلہ کے لئے حاضر نہ ہوا۔ ولما صار ما یوساً ثنائً اتیٰ فی باب ربٍ ذی جلال ۶۵۴… اور جب وہ ثناء اﷲ سے مایوس ہوگیا تو رب جلال کے دروازہ پر آگیا۔ دعا من ربہ یا رب انی فقیر عاجز من قوۃٍ خال ۶۵۵… اپنے رب سے دعا مانگتے ہوئے کہا اے میرے رب میں ایک فقیر وعاجز اور طاقت سے خالی انسان ہوں۔ ثناء اﷲ ظلام علینا وانی منہ قصّار وآل ۶۵۶… ثناء اﷲ ہم پر بے حد ظلم کرنے والا ہے اور میں اس سے قاصر وعاجز ہوں۔ امت یاربنامن کان منا کذوباً ذا فسادٍ ذا دجال ۶۵۷… اے خدا ہم پر میں سے جو شخص کذاب، فسادی اور فریب کار ہے اس کو موت دے دے۔ امتہ قبل صدیق بفور ولا تمہلہ امداً ذا طوال ۶۵۸… اس کو فوراً راست باز سے پہلے موت دے دے اور اس کو لمبی مدت تک مہلت نہ دے۔ تحی بووفائٍ مات ہٰذا وہٰذا فصل رب بالعدال ۶۵۹… ابوالوفاء زندہ رہا اور یہ شخص مر گیا اور یہ خداتعالیٰ کا بانصاف فیصلہ ہے۔ وفی روحٍ خبیثٍ موت وہٰذا الموت من سوء المآل ۶۶۰… روح خبیث کے اندر اس کی موت مستور ہے اور یہی موت برے انجام سے ہوئی ہے۔ ردیٰ ہٰذا بلاہورٍ فجائً بقیئاتٍ واسہال الدمال ۶۶۱… اور یہ شخص اچانک لاہور کے اندر ہیضہ کی قے اور دستوں سے ہلاک ہوا۔ دس ہزاری اشتہار اور جواب اشعار بااشعار خدا کا کام ہی ہرجا عیاں ہے مگر کافر کی آنکھوں سے نہاں ہے ہوا کافر کا بیڑا غرق اپنا مگر سمجھا کہ یہ اس کا نشان ہے رہا زندہ ثناء اﷲ یہاں پر گئی کھا اس کو خاک قادیاں ہے پڑی اس پر خدا کی مار ایسی کہ اب ہندو ہی اس پر حکمراں ہے