احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
M ’’رب اشرح لی صدری ویسرلی امری واحلل عقدۃ من لسانی یفقہو قولی‘‘ شہباز محمدی قصیدۃ اللّام علیٰ عقیدۃ الغلام غلام احمد قادیانی کے عقیدہ کے خلاف ایک لامیہ قصیدہ ’’فی حمد اﷲ تعالیٰ وثناء رسولہ المصطفیٰ‘‘ خدائے اعلیٰ کی تعریف اور رسول مصطفیٰ کی مدح وثناء میں نعلّی ربّنا ربّ الجلال ونعلی المصطفیٰ رُبّ الجمال ۱… ہم اپنے رب جلال پروردگار کو بالاترین کہتے ہیں اور حسن وجمال کے خلاصہ، مصطفی کو بالاتر مانتے ہیں۔ تعالیٰ اﷲ من کل سواہ وبعد اﷲ محمود معال ۲… خداتعالیٰ اپنے ماسوا ہر ایک چیز سے بالاتر ہے اور اﷲ کے بعد حضرت محمود ہی بالاتر ہے۔ علیٰ ربنا فی کل وصف ومحمود۱؎ علی فی الرسال ۳… ہمارا رب اپنی ہر ایک صفت میں اونچا ہے اور حضرت محمودؐ اپنی رسالت میں اونچے ہیں۔ ہو اﷲ الملیک لکل خلقٍ وعلام الخفایا والجوال ۴… وہی خدا اپنی سب مخلوق کا مالک ومختار ہے اور سب خفی وجلی اشیاء کا جاننے والا ہے۔ وحضار بربوات و وادٍ ونظار السوافل والعوال ۵… وہ ہر اونچ اور نیچ میں حاضر ہے اور ہر نیچ واونچ کو دیکھنے والا ہے۔ ہو الخلّاق للمخلوق جمعاً ومنہم احمد المختار عال ۶… وہی خدا اپنی ساری مخلوق کا خالق ہے اور ان میں سے برگزیدہ احمد بالاتر ہے۔ نبی حامد محمود رب ومحبوب السجایا والخصال ۷… آپ نبی ہوکر اپنے پروردگار کے حامد ومحمود ہیں اور پیارے عادات وشمائل رکھنے والے ہیں۔ علا مخلوق رب فی جمالٍ وحسن ثم اوصاف الکمال ۱؎ محمود آنحضرتa کا صفاتی نام اور پھر محمود ومحمدؐ تقریباً مترادف المعنی ہیں۔