احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
وانتم اہل مرزا قد رضیتم بعبد تحت احمالٍ ثقال ۶۱۷… اور اے اہل مرزا! تم لوگ ایک ایسے غلام پر رضامند ہوگئے ہو جو بھاری بوجھوں کے نیچے ہے۔ دعوا عبدًا وخیروا شیخ حقٍ ینجّیکم من اخطارٍ ہوال ۶۱۸… غلام کو چھوڑو اور شیخ حق کو اختیار کرو۔ یہی شیخ تمہیں ہولناک خطرات سے بچالے گا۔ والا انتم متم بکفرٍ وکفر فیکم مرض معال ۶۱۹… ورنہ تم کفر کے ساتھ مر گئے اور کفر تمہارے اندر ایک اونچی بیماری ہے۔ فمتم کافرین بذا غلام کماذا کافر واﷲ عال ۶۲۰… پس تم اسی غلام کی وجہ سے کافر ہوکر مرے، جیسا کہ وہ عنداﷲ اونچا کافر ہے۔ فی الغلام والحرباء غلام احمد اور گرگٹ کے بارے میں حرابیّ الصحاری قد رأینا بصحرائٍ علیٰ تلّ الرّمال ۶۲۱… ہم نے ریتوں کے ٹیلے پر اور صحراء کے اندر، صحرائی گرگٹوں کو دیکھا۔ رأینا ہاز حائف تحت شمسٍ علیٰ ابطانہا فوق التلال ۶۲۲… ہم نے ان کو ٹیلوں کے اوپر سورج کے نیچے پیٹ کے سہارے چلتے دیکھا۔ فمن احدیٰ حرابیٍ سألنا لماذا فیک الوان الدجال ۶۲۳… اس پر ہم نے ایک گرگٹ سے پوچھا، کہ تمہارے اندر فریب کے کئی رنگ کیوں ہیں۔ فوقتاً انت فی لون حمیر ووقتاً فی صفارٍ بالکمال ۶۲۴… پس تو ایک وقت سرخ رنگ میں ہوتی ہے اور تو ایک وقت مکمل زردی میں ہوتی ہے۔ ووقتاً فی خضارٍ اوسوادٍ ووقتاً انت بیضاء باٰل ۶۲۵… اور ایک وقت تو سبزی میں یا سیاہی میں اور ایک وقت تو اپنے بچوں سمیت سفید ہوتی ہے۔ فہٰذا منک دجلٌ فی صحارٍ وخدع منک فی اہل الرمال ۶۲۶… پس یہی بات اہل صحراء میں صحراؤں کے اندر تیرا ایک مکروفریب ہے۔ علی الرجلین قامت ثم قالت نعم انی دجیل من دجال ۶۲۷… وہ اپنے دو پاؤں پر کھڑی ہوگئی اور کہا ہاں! میں یقینا فریب کاروں میں سے ایک فریبی ہوں۔ بالوان فرینا اہل رملٍ ومرزا کم بالقابٍ جعال ۶۲۸… ہم نے اہل صحراء کو اپنے رنگوں سے اور تمہارے مرزا نے اپنے جعلی القاب سے فریب دیا ہے۔