احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
سایہ ڈال دیا۔ مضیٰ کفر اتیٰ کفر علیہم رضوا فی الکفر جمعاً بالبوال ۳۸۱… ایک کفر چلا گیا تو دوسرا کفر ان پر آگیا۔ وہ سب کے سب اپنے کفر میں دل سے رضامند ہوگئے۔ غلام کٰفر راضً بکفر وفی المثوٰی بہ راضٍ وسال ۳۸۲… کافر غلام اپنے کفر کے ساتھ خوش ہے اور اپنی قبر کے درمیان اسی کفر سے راضی اور خوش ہے۔ اتیٰ کفر علیہ مثل رکبٍ وہٰذا تحت کفرٍ کالبغال ۳۸۳… کفر سواروں کی طرح اس پر سوار ہوگیا اور یہ شخص کفر کے نیچے خچروں کی طرح بن گیا۔ اتیٰ ہذا کمرکوب لکفر ورکب فوقہ مثل الجلال ۳۸۴… یہ شخص کفر کی سواری بن کر آگیا اور سوار اس پر جل کی مانند بیٹھ گئے۔ فی الغلام واعداد الحروف غلام احمد اور اعداد حروف کے بارے میں غلام الہند ہناد بکفرٍ وکفرہ ہندۃ ذات الجمال ۳۸۵… ہندی غلام کفر کا عاشق ہے اور کفر اس کے نزدیک ایک حسین ہندہ عورت ہے۔ فرنج قد مضوافیہ بمالٍ وہٰذا قد مضیٰ فیہم ببال ۳۸۶… فرنگی لوگ اس میں مال کی مدد سے اثر کر گئے اور یہ شخص ان میں تہہ دل سے اثر کر گیا۔ اتت افرنج ہندٍ مثل ہندٍ فافرنج وذا ام وال ۳۸۷… ہندوستان کے فرنگی ہندہ عورت بن گئے۔ اس پر فرنگی اور یہ شخص ماں بیٹا قرار پائے۔ ہم ربّوہ فیہم مثل اٰل وال بعدہم وآل لمال ۳۸۸… انہوں نے اس شخص کو اپنے اندر اولاد کی مانند پالا اور ان کی یہی اولاد ان کے بعد مال کی مالک بنی۔ مضیٰ عن ہند ہم افرنج ہندٍ وذا من مالہا المتروک مال ۳۸۹… ہندوستان کے فرنگی اپنی ہند سے چلے گئے اور یہ شخص اسی ہند کے متروک مال سے پر ہوگیا۔ مضوا عن مال ہند مثل جالٍ ومن اموالہم ذا غیر جال ۳۹۰… یہ لوگ ایک جلاوطن آدمی کی طرح ہندوستانی دولت کو چھوڑ گئے اور یہ شخص ان کے اموال سے جلاوطن نہیں رہا۔