احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
رائے وقیع از: صاحب قلم حضرت مولانا محمد یوسف صاحب لدھیانویؒ، مدیر ماہنامہ بیّنات کراچی M الحمد ﷲ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفٰی! مرزاغلام احمد قادیانی کے ہفوات باطلہ میں سے کوئی بات ایسی نہیں جس کا مسکت اور دندان شکن جواب، علمائے امت کی طرف سے نہ دیا گیا ہو۔ لیکن ہدایت اﷲ تعالیٰ کے قبضہ میں ہے۔ ’’ومن یضلل اﷲ فلا ہادی لہ‘‘ ہمارے مخدوم جناب مولانا حکیم میر محمد ربانی مدظلہ العالی نے زیر نظر کتاب ’’شہباز محمدی‘‘ مرزاقادیانی کی کتاب ’’اعجاز احمدی‘‘ کے جواب میں رقم فرمائی ہے۔ اس ناکارہ کو اس کے مسودہ کے چند صفحات دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ایک گمنام محقق نے بتوفیق ایزدی کس طرح نام نہاد ’’اعجاز احمدی‘‘ کے پرخچے اڑا دئیےہیں۔ کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں قادیانی علم الکلام کا اسی کے انداز میں ترکی بہ ترکی جواب دیا گیا ہے۔ مولانا موصوف نے علم الاعداد اور نشان نمائی کے قادیانی ہتھیار کو بطور خاص استعمال کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر یہ چیزیں مرزاقادیانی اپنی صداقت میں پیش کر سکتا ہے تو ٹھیک انہی اصولوں پر مرزاقادیانی کا کذب ودجل اظہر من الشمس ہے۔ چونکہ مصنف کے پاس کتابیں نہیں تھیں۔ انہوںنے جو کچھ لکھا ہے اپنے ذہن وحافظہ اور عقل خداداد کی روشنی میں لکھا ہے۔ اس لئے کہیں کہیں لائق اصلاح چیزیں بھی نظر پڑیں اور اس ناکارہ نے ان کے بارے میں اپنا مشورہ عرض کر دیا ہے۔ امید ہے کہ نظر ثانی میں ان کی اصلاح کر دی جائے گی۔ اس ناکارہ کا احساس یہ ہے کہ یہ کتاب شائع ہو جائے تو انشاء اﷲ اپنے موضوع پر نہایت دلچسپ، منفرد اور فکر انگیز کتاب ہوگی۔ حق تعالیٰ شانہ، اسے قبول فرمائیں اور اسے ہدایت ونجات کا ذریعہ بنائیں۔ آمین! ناکارہ: محمد یوسف لدھیانوی! مدیر ماہنامہ بیّنات، کراچی، مورخہ یکم؍شوال ۱۴۰۴ھ