احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
پھر اعداداً یہی مرزائی مسجد نقصان دہ بنتی ہے۔ ’’مسجد الغلام/۱۲۰۹، ضرار ابداً/۱۲۰۹‘‘ غلام احمد کی مسجد ہمیشہ نقصان دینے والی ہے۔ یا ’’مسجد الغلام الہندی/۱۳۰۸، مسجد ضرار/۱۳۰۸‘‘ یعنی ہندی غلام کی مسجد، مسجد ضرار ہے۔ جاننا چاہئے کہ آیت مذکورہ بالا کے اندر فتنہ مرزائیت کی تحریک مساجد پر ایک زبردست پیش گوئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ منافقین مدینہ کے بعد ایک ایسا فرقہ بپا ہوگا جو تعمیر مساجد کے پردہ میں منافقین مدینہ کے چاروں کام کرے گا اور پھر حلفاً اپنے تدین کے گیت گائے گا۔ چنانچہ جس طرح تعمیر مسجد سے مدنی منافقین کے یہ مقاصد تھے کہ اسلام کو انکار جہاد سے کمزور کیا جاوے اور کفار کی حمایت واعانت ہو اور اہل اسلام میں فرقہ بازی کو فروغ دیا جاوے اور پھر اسی مسجد کو محاربین اسلام کے لئے امن گاہ کا مقام میسر آجائے۔ اسی طرح مرزائی تحریک مساجد کے بھی یہی عزائم بد ہیں اور انہی عزائم ذمیمہ کی بناء پر قادیان کی مسجد ضرار کو مرکزی درجہ دیاگیا۔ یہی وجہ ہے کہ مرزاقادیانی نے منافقین مدینہ کی طرح حرمت جہادکا فتویٰ دیا اور برطانوی حکومت کی اطاعت کو نصف اسلام کہا اور اہل اسلام کے اندر ایک نیا فرقہ پیدا کر کے اس کو جماعت احمدیہ کا نام دیا اور پھر اسے فوج برطانیہ کے نام سے موسوم کیا اور قادیان کی مرکزی مسجد کو برطانوی مفاد کے لئے ایک عظیم تر نشر گاہ اور قومی تر فوجی اڈہ قرار دے دیا۔ قلت: مسجد مرزاست مبنی برضرار بلکہ کار اوست ہمگی برضرار مرزا کی مسجد نقصان رسانی کے لئے بنائی گئی ہے۔بلکہ اس کا سب کام نقصان رسانی پر مبنی ہے۔ مسجد او رابنائے کفر وضر اندریں مسجد نیاید مرد حر اس کی مسجد کی بنیاد کفر ونقصان پر رکھی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں آزاد آدمی نہیں آتا۔ مسجدے کورا باشد بر ضرار ایں چنیں مسجد بود مفتاح نار جس مسجد کی بنیاد نقصان رسانی پر رکھی گئی ہو تو ایسی مسجدنار جہنم کی کنجی قرار پاتی ہے۔ مسجد تو گرچہ سجدہ گاہ شد عظمت ایں مسجدت چوں کاہ شد اگرچہ تیری مسجد ایک سجدہ گاہ ہوچکی ہے۔ لیکن اس کی عظمت ایک تنکا کے برابر بن گئی ہے۔ شد اساس مسجدت کفر و نفاق از چنیں مسجد فراق اندر فراق تیری اسی مسجد کی بنیاد کفر ونفاق پر ہے۔ ایسی مسجد سے بہت دور رہنا چاہئے۔ مسجدت را پاک از تجیس کن دور از بام درش ابلیس کن تو اپنی مسجد کو جاسوسی کرنے سے پاک کر دے اور اس کے درودیوار سے ابلیس کو ہٹا دے۔