احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
اتیٰ فیکم کمہدیٍ بوقت ووقتاً مثل عیسیٰ ذی معال ۶۲۹… وہ تمہارے اندر ایک وقت مہدی کی طرح اور ایک وقت بالاتر عیسیٰ کا مثیل بن کر آیا۔ ووقتاً امّتیّ مع نبی ووقتاً مرسلٌ ﷲ عال ۶۳۰… وہ ایک وقت میں امتی نبی ہے، اور ایک وقت میں خداتعالیٰ کا بالاتر رسول ہے۔ ووقتاً مع سرائیل ووقتاً علیٌّ ذو معالٍ ذو جمال ۶۳۱… اور وہ ایک وقت میں اسرائیل ہے اور ایک وقت میں بالاتر وباجمال علیؓ ہے۔ ووقتاً ذا حسین ثم حسن ووقتاً احمد المختار عال ۶۳۲… اور وہ شخص ایک وقت میں حضرت حسینؓ وحسنؓ ہے اور ایک وقت میں وہ بالاتر احمد مختار ہے۔ ووقتاً کرشن من قوم ہندٍ ووقتاً ابن مریم بالمثال ۶۳۳… اور وہ ایک وقت میں ہندی قوم میں سے کرشن ہے اور وہ ایک وقت میں مثال کے طور پر ابن مریم ہے۔ ووقتاً بعلۃ حسناء وقتاً کبعلٍ فوقہا مثل البعال ۶۳۴… اور وہ ایک وقت میں خوبصورت عورت ہے اور ایک وقت میں اس پر شوہروں کی طرح شوہر سوار ہے۔ ووقتاً مریم بہواء وقتاً لہا ابن حسین فی الشکال ۶۳۵… اور وہ ایک وقت میں خوبصورت مریم ہے اور ایک وقت میں اس کا حسین الشکل بیٹا ہے۔ ووقتاً مثل موسیٰ ذی جلال ووقتاً ذابراہیم معال ۶۳۶… اور ایک وقت میں وہ باجلال موسیٰ کی مانند ہے اور ایک وقت میں یہ شخص بالاتر ابراہیم ہے۔ علمتم ان مرزاکم وانا سویان بدجلٍ والدغال ۶۳۷… تم نے جان لیا کہ تمہارا مرزا اور ہم فریب ودغا کے اندر دونوں برابر ہیں۔ لانا من دجاجیل الصحاری وہٰذا من دجاجیل السہال ۶۳۸… کیونکہ ہم صحراؤں کے دجال ہیں اور یہ شخص میدانوں کا دجال ہے۔ فقولوہ وقولونا جمعاً کدجالین فی سہل وّآل ۶۳۹… اس پر تم ہمیں اور اسے ملا کر میدان اور سراب کے اندر دو دجالوں کی مانند کہو۔ فی تلخیص الکلام وموت الغلام غلام الہند عباد لکفر وکفار الٰہ للمغال