احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
استعمال بطریق بالا ثابت کر دے تو پھر وہ ایک ہزار روپیہ نقد انعام پانے کا مستحق ہوگا اور مجھے یہ رقم لازمی طور پر ادا کرنی ہوگی۔ اگر بفرض محال آپ لوگ ایسی مثال پیش نہ کر سکیں اور انشاء اﷲ تعالیٰ پیش نہیں کر سکیں گے تو پھر آپ کو اپنی ہار مان کر مرزائیت سے توبہ کرنی ہوگی اور ازسرنو مسلمان ہونے کا اعلان کرنا ہوگا۔ پیش گوئی دوم دربارہ ابوالعطاء مرزائی یہ ہے کہ ایک عرصہ کی بات ہے کہ میں نے مشہور مرزائی مبلغ مولوی ابوالعطاء جالندھری مدیر ’’الفرقان ربوہ‘‘ سے بذریعہ ایک خط استدعا کی کہ اگر وہ میرے چند شبہات کا ازالہ کرکے مجھے دولت اطمینان سے نوازیں تو میں بیحد ممنون ومشکور ہوں گا اور وہ اس کوشش میں اجر عظیم پانے والے ہوں گے۔ مدیر مذکور نے میری استدعاء کو قبول کرتے ہوئے اطلاعاً مجھے درج ذیل خط لکھا: مکرم جناب حکیم صاحب السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ خط کے جواب میں دیر کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ آپ ایک ایک سوال بھجواتے رہیں انشاء اﷲ جواب دیاجاتا رہے گا۔ وباﷲ التوفیق! ابوالعطاء جالندھری! میں نے اسے سوال اوّل کے طور پر درج ذیل حدیث بمعہ چند وجوہات کے بھجوادی۔ ’’کیف انتم اذا نزل ابن مریم فیکم وامامکم منکم (متفق علیہ)‘‘ {تم کیسے خوش قسمت ہو گے جب ابن مریم تمہارے اندر نازل ہو گا اور تمہارا امام تم سے ہوگا۔} اور میں نے اس میں ثابت کیا کہ ابن مریم اور امام دو اشخاص ہیں۔ ایک شخص کے دو القاب نہیں ہیں۔ جیسا کہ مرزاقادیانی واہل مرزا کہتے ہیں۔ اب میں یہاں پر اپنی پیش کردہ وجوہات میں سے صرف پہلی وجہ ذکر کرتا ہوں اور باقی وجوہات کو دیگر موقع کے لئے چھوڑتا ہوں اور میری وجہ اوّل یہ ہے کہ حدیث ہذا میں ابن مریم کے ساتھ لفظ ’’فیکم‘‘ اور امام کے پہلو میں لفظ ’’منکم‘‘ مذکور ہے اور قاعدہ یہ ہے کہ کلمہ ’’فی‘‘ اپنے ماقبل وما بعد کے متغائر ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ جیسے ’’المآء فی الکوز‘‘ بمعنی پانی کوزے کے اندر ہے۔ چنانچہ پانی اور کوزہ دو الگ الگ چیزیں ہیں اور پھر اس کے برعکس کلمہ من اپنے ماقبل وما بعد کے متجانس ہونے پر دال ہوتا ہے۔ جیسے ’’الخاتم من فضۃ‘‘ بمعنی انگوٹھی چاندی کی بنی ہوئی ہے۔ چنانچہ انگوٹھی اور چاندی دونوں ہم جنس اشیاء ہیں اور ایک چیز کے دو نام ہیں۔ کیونکہ زرگر آدمی اپنے ہنر وپیشہ کی مدد سے چاندی کو انگوٹھی کی شکل دیتا ہے اور چاندی انگوٹھی کا نام حاصل کر لیتی ہے۔ تائیداً آیت ذیل کے اندر دونوں مفہوم یکجا جمع ہوتے ہیں۔