احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
چونکہ مہدی اور مسیح دونوں کا زمانہ اور مشن ایک ہوگا۔ اس لئے حدیث امام نے یہی دونوں نشان امام مہدی کے لئے بتائے اور انجیل متی نے مسیح کے لئے کہے اور پھر یہ بھی واضح ہوگیا کہ مسیح اور مہدی دو اشخاص ہیں اور ایک شخص کے دو القاب نہیں ہیں اور یہ بھی عیاں ہے کہ مسیح کا نشان آسمان پر ظاہر ہونے سے یہ مراد ہے کہ مسیح آسمان سے اترتا ہوا دکھائی دے گا اور مہدی پہلے سے موجود ہوگا۔ (نوٹ: مرزاقادیانی نے (اعجاز احمدی ص۳۲، خزائن ج۱۹ ص۱۴۲) پر دس اشعار کی ایک نظم لکھی ہے۔ ذیل میں مصنف نے ۵۵اشعار پر مشتمل نظم سے جواب دیا ہے۔ مرتب!) اردو نظم کا جواب اردو قصیدہ میں آج آیا دل میں میرے یہ خیال کہ کروں اسلام کی کچھ دیکھ بھال کیونکہ مرزا اس کے پیچھے پڑ گیا جس سے یہ رہتا ہے ہر دم پر ملال شان و عظمت اس کی اب مجروح ہے ہو گیا کمزور اب اس کا جلال ہے جہاں میں دین میرا ناتواں آ گیا ہے شان پر اس کی زوال خوب تر اسلام تھا ادیان میں اب ہوا مجروح کیوں اس کا جمال کافروں کا دین ہے اہل جہاد اس سے میرا دین کیوں ہے خشک سال ہر جگہ اسلام کی تذلیل ہے تضحیک ہے اس میں پیدا کیوں ہوا عزت کا کال میں نے سوچا ہے بہت اس باب میں کہ کہاں سے آ گیا یہ اختلال بات ساری کھل گئی ہے اسلام کی کھل گیا یہ راز سارا بالکمال قادیان میں اک غلام احمد ہوا جس سے ہے اسلام میرا خستہ حال یہ جہاد دین ہے دیں کا عزیز ہے یہی اسلام کا ولد الحلال دین کی ختم نبوت جان ہے اس سے ہے اسلام زندوں کی مثال آ گیا اسلام میں رگ گرگ دیں جب کہ تھا اسلام میں قحط الرجال آتے ہی اس نے جہاد دین سے کر لیا آغاز یاں جنگ و قتال دور تھی ختم نبوت جنگ سے لیک اس کا بھی ہوا یاں اشتمال بن گئی یہ قادیاں میدان جنگ اس میں زوروں پہ رہا جنگ و جدال قادیان ہے ہند میں اک کربلا اس میں مرزا ہے یزید پر ضلال