احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
ارضی‘‘ تم میری زمین کو پلید نہ کرو۔ اس پر ہم بھی اس کو اعداداً ’’نجیس فی الارض‘‘ بمعنی زمین کا ایک پلید ونجس آدمی کہہ سکتے ہیں۔ کیونکہ (غلام احمد قادیانی)/۱۱۲۴، اور ’’نجیس ارض/۱۱۲۴‘‘ کے اعداد حروف یکساں ہیں۔ جو صحیح طور پر ۱۱۲۴ بنتے ہیں۔ جس سے وہ ارض خدا پر ایک پلید آدمی قرار پاتا ہے۔ کیونکہ وہ انگریزوں کے ناپاک نظام حکومت کا داعی رہا۔ قلت جواباً لشعریہ المذکورین اتیناکم باقلام نحتنا فنملی مثلکم او بالفضال ۱… ہم اپنی قلمیں تیار کر کے تمہارے پاس آگئے۔ پس ہم تمہاری مثل یا تم سے بڑھ کر لکھیں گے۔ فنہجوکم کما انتم ہجوتم ونہدیکم نعالاً بالنعال ۲… پس ہم تمہاری شکایت کریں گے۔ جیسا کہ تم نے ہماری شکایت کی ہے اور ہم تم کو جوتوں کا ہدیہ جوتوں سے دیں گے۔ وان تأتوا کا شراف الینا نعاملکم نوالاً بالنوال ۳… اور اگر تم شریفوں کی مانند ہمارے پاس آؤ گے تو ہم تمہارے ساتھ شرافت کا معاملہ شرافت سے کریں گے۔ وان تأتوا کاجلاف علینا نکایلکم کیالاً بالکیال ۴… اور اگر تم کمینوں کی مانند ہم پر چڑھائی کرو گے تو ہم بھی بھرتی کے عوض میں برابر کی بھرتی پیش کریں گے۔ وعند اﷲ انتم مثل قذرٍ ویُمحٰی کل قذر بالکمال ۵… اور تم خدا تعالیٰ کے نزدیک نجاست کی مانند ہو اور ہر نجاست کو پوری طرح مٹا دیا جاتا ہے۔ ولما کنتم قذراً بارض محاکم رب ارض بالعجال ۶… اور جب تم زمین کے اندر نجاست تھے تو زمین کے مالک نے تم کو جلدی سے مٹا دیا۔ حسین مع ثناء اﷲ کانا طہورین تحیّا بالجلال ۷… مولوی محمد حسین بمعہ ثناء اﷲ کے دونوں آدمی پاکیزہ تھے جو شان وعظمت سے زندہ رہے۔ کذا مہر علی عند ربّ طہور ثم عالٍ ثم جال ۸… اسی طرح خدا کے نزدیک مہر علی شاہ، ایک پاکیزہ پھر بالاتر پھر روشن آدمی تھا۔