احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
کے فرمایا کہ یہ کتاب ایسی مدلل اور مبنی برحقیقت ہے کہ اس نے مجھے ساری رات بیدار رکھا اور میں اس کا قاری بنا رہا اور اپنی نیند سے بے نیاز ہوکر اسی کا نیازمند بنا رہا۔ انہوں نے مجھے اس محنت پر پانچ سو روپے نقد بطور انعام کے عنایت کئے اور میں نے اس رقم کو عطیہ ایزدی سمجھ کر قبول کر لیا اور اپنی طرف سے ان کو شکریہ پیش کیا۔ کیونکہ ’’ان اﷲ یرزق من یشاء ویہدی من یشاء‘‘ میرے اعدادی استدلالات میں نے اپنی جوابی کتاب کے اندر بعض مقامات پر اعداد حروف کو بطور الزامی استدلالات کے استعمال کر کے تردید مرزائیت کی ہے۔ کیونکہ مرزاقادیانی بھی اپنی صداقت کو بھی اعداد حروف کے بل بوتے پر استوار کیا ہے اوراپنے نام ’’غلام احمد قادیانی/۱۳۰۰‘‘ کے تیرہ صد اعداد نکال کر اسی بات کو اپنا ایک نشان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خداتعالیٰ نے میرے زمانہ کو میرے نام کے اندر چھپا کر مجھے اطلاع دے دی ہے۔ جب کہ میں نے ۱۲۹۰ھ میں اپنے مسیح ومہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ جاننا چاہئے کہ میں نے بھی اپنی کتاب کے اندر اسی طور وطریق کے اعدادی استدلالات استعمال کئے ہیں اور اس کو کاذب وبطاّل اور غدّار الدین وغیرہ ثابت کیا ہے۔ بنابرایں ضروری معلوم ہوتا ہے کہ یہاں پر حروف تہجی کے اعداد اور مرزاقادیانی کے نام واجزائے نام کے اعداد درج کر دئیے جائیں تاکہ فریقین کے اعدادی استدلالات کو سمجھنے کے لئے کسی قسم کی دقّت ومشقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ا۔ ب۔ ج۔ د۔ ہ۔ و۔ ز۔ ح۔ ط۔ ی۔ ک۔ ل۔ م۔ ن۔ س۔ ع۔ ف۔ ص۔ ق۔ ر۔ ۱۔ ۲۔ ۳۔ ۴۔ ۵۔ ۶۔ ۷۔ ۸۔ ۹۔ ۱۰۔ ۲۰۔ ۳۰۔ ۴۰۔ ۵۰۔۶۰۔۷۰۔۸۰۔۹۰۔۱۰۰۔ ۲۰۰۔ ش۔ ت۔ ث۔ خ۔ ذ۔ ض۔ ظ۔ غ ۳۰۰۔ ۴۰۰۔ ۵۰۰۔ ۶۰۰۔ ۷۰۰۔ ۸۰۰۔ ۹۰۰۔ ۱۰۰۰ مرزاقادیانی کے نام واجزائے نام کے اعداد مرزاغلام احمد قادیانی… غلام احمد قادیانی… مرزاغلام احمد… غلام احمد ۱۵۴۸ ۱۳۰۰ ۱۳۷۲ ۱۱۲۴ مرزا… میرزا… غلام قادیان… غلام قادیانی… قادیان… قادیانی ۲۴۸ ۲۵۸ ۱۲۳۷ ۱۲۴۷ ۱۶۶ ۱۷۶