احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
(۱۲۵۸) برآمد ہوتے ہیں اور یہی اعداد مرزاقادیانی کے نام میرزاغلام احمد کے ابتدائی حصہ میرزاغ/۱۲۵۸ کے اعداد بن جاتے ہیں اور اس کے ہجری سال پیدائش (۱۲۵۸) کو ظاہر کرتے ہیں اور نتیجہ یہ ہے کہ آیت بالا کے اندر دیگر کفار کے ساتھ میرزاغ صاحب کو بھی زائغ القلب اور تحریک زیغ چلانے والا کہاگیا ہے۔ انجیل متی اور دانیال کی شہادت الف… چونکہ احادیث نبویہ میں تیس دجالوں کے آنے کا ذکر موجود ہے جو آنحضرتa کے بعد دعویٰ نبوت ورسالت اور دعویٰ مسیحیت ومہدویت کرنے والے ہوں گے۔ اسی طرح پر انجیل متی باب ۲۴ آیت۲۴ میں جھوٹے مسیحیوں اور کاذب نبیوں کا آنا بطور ذیل مذکور ہے۔ ’’اگر کوئی تم سے کہے کہ دیکھو مسیح یہاں ہے یا وہاں ہے تو یقین نہ کرنا۔ کیونکہ جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اٹھ کھڑے ہوں گے اور ایسے بڑے نشان اور عجیب کام دکھائیں گے کہ اگر ممکن ہو تو برگزیدوں کو بھی گمراہ کر لیں۔‘‘ مرزاقادیانی بھی چونکہ اپنے مسیح ونبی ہونے کا مدعی ہے اس لئے بروئے بیان متی وہ کاذب نبی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کاذب مسیحوں اور کاذب نبیوں کی مانند بڑے بڑے نشانات اور عجیب کام دکھانے کا دعویٰ کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اعداداً ’’المسیح الخبیث ابداً/۱۳۰۰‘‘ بمعنی ہمیشہ کا خبیث مسیح ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ اس فقرہ کے اعداد حروف پورے تیرہ صد (۱۳۰۰) ہیں اور غلام احمد قادیانی/۱۳۰۰ کے اعداد سے برابری کر لیتے ہیں اور پھر وہ اعداداً مسیح کاذب اور نبی کاذب ہے۔جیسا کہ اعداداً بطور ذیل ہے۔ (مرزا غلام احمد قادیانی/۱۵۴۸) ’’ہو مسیح کاذب دائم شرعاً الی الابد/۱۵۴۸‘‘ یعنی مرزاغلام احمد قادیانی شرعاً ہمیشہ کا جھوٹا نبی ہے۔ غلام احمد/۱۱۲۴ ’’ہو نبی کاذب بالحقیقۃ واﷲ/۱۱۲۴‘‘ یعنی بخدا غلام احمد حقیقتاً جھوٹا نبی ہے۔ (مرزاغلام احمد/۱۳۷۲) ’’غیر النبی بجد/۱۳۷۲‘‘ یعنی مرزاغلام احمد صحیح طور پر غیر نبی ہے اور نبی نہیں ہے۔ ب… دانیال نبی کی پیش گوئی بطور ذیل ہے۔ ’’جس وقت سے دائمی قربانی موقوف کی جائے گی اور وہ اجاڑنے والی مکروہ چیز نصب کی جائے گی۔ ایک ہزار دوسونوے دن ہوں گے۔‘‘ اس پیش گوئی میں دن سے مراد سال ہے۔ کیونکہ الہامی کتابوں میں بعض دفعہ سال کو دن کی شکل میں بیان کیاجاتا ہے اور دائمی قربانی کے موقوف ہونے سے مراد تنسیخ جہاد ہے۔ جس کو