احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۷۶… وہ اپنی حماقت کی بناء پر اہل خیبر کو چند کھجوریں، بطور سامان دینے والا ہے… وہ جو شے چنتا ہے اس پر اسے ملامت کی جاتی ہے۔ جب کہ وہ واپس پلٹنے والا ہو۔ (حماقت کے لئے یہ ضرب المثل تھی، اس لئے کہ خیبرکا علاقہ کھجوروں کا مرکز ہے اور کوئی شخص وہاں جاکر کسی کوکھجوریں بطور تحفہ دے تو اسے احمق سمجھا جاتا تھا) فواہاً بغاث الطّیر تصطاد بازیا یغامض تحقیراً لہا ویغافل ۷۷… تعجب ہے کہ غیرشکاری جانور… ’’عقاب‘‘ کا شکار کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دل میں ان کے لئے حقارت چھپائے رکھتا ہے اور غافل ہے۔ وکم شاعر یدعیٰ ولیس بشاعر ولٰکنّما الداعون قوم اباطل ۷۸… کتنے ہی شاعر ایسے ہیں جو شاعر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مگر حقیقت میں شاعر نہیں ہیں۔ وہ بے اصل اور بیہودہ کاموں کی دعوت دینے والے لوگ ہیں۔ تفاخر بالسفساف شعراً وانما یفاخر بالسفساف من ہوجاہل ۷۹… وہ شعروں کی صورت میں یاوہ گوئی کر کے اظہار فخر کرتا ہے اور یاوہ گوئی پر وہی فخر کرتا ہے جو بذات خود جاہل ہو۔ وما الفخر بالشعر الرّدیٔ علی الوریٰ ولکن بشعر یصطفیہ الأفاضل ۸۰… کسی نکمے شعر کے ذریعے لوگوں پر اظہار فخرکرنا درست نہیں ہے۔ البتہ کوئی ایسا شعر ہو جس کا علم وفضل رکھنے والے لوگ انتخاب کریں (اور اس سے فخر کیا جائے تو اور بات ہے) یصبّح أہل الجاہلیّۃ غانما فیوقع مغوا را علیٰ من یقابل ۸۱… جاہل لوگوں پر صبح کے وقت حملہ کر کے غنیمت لوٹتا ہے۔ وہ اپنے مقابلہ کرنے والے پر، اپنے تیز حملہ کرنے والے گھوڑے کے ذریعے حملہ کرتا ہے۔ لواتّخذ الرحمٰن شعراً بحجّۃ علیٰ الخلق مافات النبیّ یفاضل ۸۲… اگر اﷲتعالیٰ نے اشعار کو (انبیاء کے لئے) حجت بنایا ہوتا تو نبیa کی ذات میں یہ فضیلت والی شے ہر گز چھپی نہ رہتی۔ فسبحانہ قد قال ما ینبغی لہ فہل حجّۃ یبغی لہ متغافل ۸۳… اﷲتعالیٰ کی ذات پاک ہے کہ جس نے یہ فرمایا: ’’پیغمبر کے لئے (شعر گوئی) مناسب نہیں ہے، تو کوئی ایسی حجت (دلیل) ہوسکتی ہے جو آپ کے لئے چاہئے ہوتی اور آپ اس سے غافل ہوتے۔‘‘