احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
معاذاً خناہ لا یلیق بما ادّعیٰ من الوحی والالہام والدہر دائل ۶۸… اﷲ کی پناہ! اس کی فحش گوئی… اس کے دعوائے وحی والہام سے کوئی نسبت نہیں رکھتی اور زمانہ… جلد گھوم جانے والا ہے۔ ألہفی علیٰ لفظ کریہ سماعہ واف لمعنیٰ تزدریہ البواطل ۶۹… افسوس! ایسے لفظ پر، جس کا سننا بار خاطر ہے اور افسوس! اس مفہوم پر جس سے وہ اپنے باطل مقاصد کا اظہارکرتا ہے۔ تشاعر فی ارض الجہالۃ مفسد یسبّ کرام المسلین مخاتل ۷۰… وہ زبردستی کا بنا ہوا شاعر اور جہالت کی سرزمین میں فساد پھیلانے والا ہے۔ وہ معزز مسلمانوں کو گالی دیتا اور دھوکے باز ہے۔ وکیف یجوز اللّعن ممن ہدی الوریٰ وکیف یوا فی السوء بالحسن قائل ۷۱… اس شخص کے لئے، جو لوگوں کو ہدایت دیتا ہو، لعنت کرنا کس طرح درست ہوسکتا ہے؟ اور جو شخص اچھائی کا دعویدار ہو اس کے لئے برائی کے ساتھ بدلہ دینا کیسے صحیح ہے؟ یباری فحول الجاہلیّۃ فاخراً بمسروقۃ السفساف والأمر ہائل ۷۲… وہ اپنی چرائی ہوئی یاوہ گوئی سے زمانہ جاہلیت کے چوٹی کے شاعروں سے فخر کرتے ہوئے مقابلہ کرتا ہے… اور معاملہ… خطرناک ہے۔ تزیّا بزیّ المفلقین سفاہۃ فیا عجبا ماذا تمنّاہ باقل ۷۳… اس نے ازروئے حماقت یاوہ گو شاعروں کا لباس پہن لیا ہے۔ تعجب ہے اس بات پر جس کی تمنا رکھتا ہے اس میں وہ پرلے درجے کا بے وقوف (باقل) ہے۔ لقد خاطب الاعلام من لیس عندہ من العلم والاداب ماہو کامل ۷۴… اس نے ایسے معزز لوگوں کو مخاطب کیا ہے جو اس کے پاس موجود نہ تھے اور جو علم اور فنون میں کامل تھے۔ یفاخرہم فی الشعر جہلا وشعرہ علیٰ کل طبع مستنیر یثاقل ۷۵… ازروئے جہالت وہ اشعار میں ان سے اظہار فخرکرتا ہے۔ حالانکہ اس کے اشعار ہر روشن طبع شخص پر گراں گزرتے ہیں۔ ومستبضع تمراً الیٰ اہل خیبر یلام علیٰ ما یجتنی وہو قافل