احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۵۹… (اے نبیa) آپ نے تمام اقوام پر احسان کیا… آپ کے بخشے ہوئے عطیات (پورے) خاندان کے لئے بڑے بڑے عطیات سے کفایت کرتے ہیں۔ فاصبحت فی المجد الاثیل ارومۃ تقاصرت الاکباش عنہ تطاول ۶۰… آپ بزرگی میں (دوسروں کے لئے) ایک بنیاد (اصل) ہو گئے ہیں، ایسی بزرگی کہ جس کے حصول سے، بڑے بڑے سردار جو اپنی گردنیں اٹھاتے تھے، قاصر رہ گئے۔ وشقّت کل الاشرار منک مجاہداً اذا ماتلا قوا مرہفات معاجل ۶۱… آپ کے جہاد سے، تمام شریر لوگ مشقت میں جا پڑے۔ جب انہوں نے تیز رفتار اور دبلی اور تیز رفتار اونٹنیوں (پر سوار ہوکر) آپ سے مقابلہ کیا۔ قد اخضرّ وجہ الارض حتی کأنّہا ریاض لہا من ماء علم جداول ۶۲… آپ کی آمد کی برکت سے زمین کا چہرہ اس طرح سرسبز وشاداب ہوگیا، گویا ساری کی ساری زمین باغ ہو، جو علم کی نہروں سے (سیراب ہوتے) ہوں۔ أیانصرۃ الرحمٰن ابطأت والتقیٰ تدین لغیّ القوم والقوم غافل ۶۳… اے پروردگار کی مد! تو نے آنے میں دیر کر دی اور پرہیزگاری تو قوم کی گمراہی کے (علاج) کے لئے تھی، اور قوم غافل تھی۔ لقد سفہت أحلام معشرفتنۃ مساعیر نیران الضلال تشاعل ۶۴… ایک جماعت کی عقلیں کمزور ہوگئیں ہیں جو بطور فتنہ گمراہی کی آگ بھڑکا رہی ہیں۔ صبرنا وکان الصبر منا سجیّۃ علیٰ مادہانا من لئام تحامل ۶۵… ان کمینہ خصلت لوگوں کی طرف سے ہمیں مشقت میں ڈالنے پر ہم نے صبر کیا اور صبر کرنا ہماری عادت ہے۔ أتانا کلام من غبّی مخاطر ہراء فمن لی بالعدول یعادل ۶۶… ہمیں ایک کند ذہن اور طالع آزما… (یا خود کو ہلاکت میں ڈالنے والے) کا کلام پہنچا ہے جو بے تکا کلام ہے… پس کوئی ہے ایسا انصاف پسند جو اس کے کلام کا موازنہ کرے۔ (اس کے بعد کے تمام اشعار مرزاقادیانی کے بارے میں ہیں) کلام لہ فی کل لفظ فواحش کما قد ہذیٰ فی السوق قوم اراذل ۶۷… اس کا کلام ایسا ہے کہ ہر لفظ میں کھلی بے حیائیاں ہیں… جیسے کہ بازار میں، کمینہ صفت لوگ… بکواس کرتے ہیں۔