احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۵۱… ہر شہر سے نیک لوگ آپ کی پناہ لیتے اور جو شخص آپ کی پناہ میں نہ آتا، تو زمانہ (اس کے ساتھ) برائی کرنے میں جلدی کرتا۔ واطول خلق فی السماحۃ والندیٰ وامثل ناس حین عدّ الأماثل ۵۲… آپ زمانے بھر میں مہربانی کرنے اور سخاوت کرنے میں سب سے زیادہ فضیلت رکھتے تھے اور جب برگزیدہ لوگوں کا شمار کیا جاتا تو آپ تمام لوگوں میں سب سے بہتر تھے۔ وقد علقت اٰمالنا بلقائہ تشد من الأقصیٰ الیہ الرواحل ۵۳… ہماری امیدیں، آپ کی ملاقات کے ساتھ مشروط ہیں… دنیا کے گوشہ گوشہ سے، سواریاں، اسی جانب سفر کے لئے تیار کی جاتی ہیں۔ الیٰ طیبۃ الغرّاء مثویٰ نبینا ہناک مزایا جمّۃ و فواضل ۵۴… روشن طیبہ (مدینہ منورہ) میں ہمارے نبی(a) کی آرام گاہ ہے، وہاں شرافت ونجابت اور فضیلتوں کا خزانہ ہے۔ سقی اﷲ تلک الارض ارض کرامۃ غیوث الغوادی المدجنات الہواطل ۵۵… اﷲتعالیٰ اس سرزمین کو جو عزت وشرافت والی سرزمین ہے۔ صبح کے وقت آنے والے موسلا دھار اور مسلسل بارشیں برسانے والے بادلوں سے سیراب کرے۔ اتانا باذن اﷲ حین ترافعت عن القوم أخلاق الرجال الجزائل ۵۶… آپ ہمارے پاس اﷲ کی اجازت سے اس وقت آئے، جب امارت نے، لوگوں کے اخلاق بگاڑ دئیے تھے۔ فللّٰہ قلب لا یزال بنارہ من الشوق یغلی حیث تغلی مراجل ۵۷… اﷲتعالیٰ ہی کے لئے اس دل کی خوبی ہے، جو شوق کی آگ میں اس طرح مسلسل جوش مارتا ہے۔ جیسے کہ ہنڈیاں پکتے ہوئے جوش مارتی ہیں۔ وﷲ عین فی ہواہ تتابعت بمنہل دمع والشؤون تساجل ۵۸… اور اﷲ ہی کے لئے، خوبی ہے، اس آنکھ میں جو آپ کی محبت میں، تسلسل کے ساتھ آنسو بہاتی ہے، جب کہ مصیبتیں (آنے کے لئے یا پریشان کرنے کے لئے) ایک دوسرے سے مقابلہ کرتی ہیں۔ مننت علی الاقوام طرّاً کأنہا ایادیک تکفیہا العیال الجزائل