احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
دنی من اولیٰ مستوقد الناس والحصا جہنم لا تبقی علیہم تصاول ۲۶… وہ لوگوں اور کوڑے کرکٹ کے جلنے کی جگہ کے قریب ہوگئے۔ یعنی جہنم کے، جو ان پر حملہ کرنے سے رحم نہ کھائے گی۔ ألا لا تغرّن الحیٰوۃ اولٰئکم فان المنایا جندہن مخاتل ۲۷… خبردار ان لوگوں کو دنیوی زندگی دھوکے میں نہ ڈالے۔ اس لئے کہ موت کے لشکر، ان کی تلاش میں ہیں۔ فیاویلتیٰ ماذا ترید من الہویٰ وقد اہلک الأقوام قدماً دخائل ۲۸… ہائے افسوس، وہ (ان) خواہشوں سے کیا چاہتے ہیں؟ وہ تو پرانے زمانے سے کئی قوموں کو اندر سے ہلاک کر چکی ہیں۔ تعود ولا تخشیٰ بوادر نقمۃ تصول کطاوی الذئب والمرء غافل ۲۹… وہ (خواہشیں) لوٹ کر آتی ہیں وہ مصیبتوں کے انتقام سے نہیں ڈرتیں۔ وہ بھوکے بھیڑئیے کی طرح حملہ کرتی ہیں۔ جب کہ بندہ غافل ہوتا ہے۔ معاذیرہا لا تحتظی بغنائہا اذا حجّہا یوم الحساب المسائل ۳۰… جب حساب کے دن سوالات ان پر غالب آجاتے ہیں، تو ان کے بہانے ان کے گانوں کے ساتھ کم ہی خطا کرتے ہیں۔ فہلّا تلافی القوم ذلّا یبیدہم وہلّا تجافیٰ عن مخاز تشاکل ۳۱… پس لوگ اس ذلت کا، جو ان کو ہلاک کئے دیتی ہے، تدارک کیوں نہیں کرتے، اور ان رسواکن کاموں سے، جو انہیں مشکل میں ڈالتے ہیں، دورکیوں نہیں رہتے۔ فلولا ذووالأحلام قاموا بنصرہ اذا ما رأوا أن الہدیٰ متضائل ۳۲… پس کیوں نہ ہدایت والے لوگ ان کی مدد کو اٹھے، جب انہوں نے یہ دیکھ لیا کہ ہدایت کمزور پڑ رہی ہے۔ لقد نام اہل العلم طرّاً عن التقیٰ فہاقد نسوا بطش الغیور یعاجل ۳۳… سارے اہل علم (لوگوں کو) تقویٰ کی ترغیب دینے سے غافل ہو گئے… افسوس انہوں نے غیرت والے کی پکڑ کو بھلا دیا۔ جو انہیں درست کر دے گی۔ ألالیت شعری ما یلمّ بسافل اذا ما توانیٰ عن معالی الافاضل ۳۴… اے کاش وہ اتنی پستی میں نہ اترتے، جب فضیلت وبزرگی والے لوگ بڑائی والے