احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
کاموں سے دور چلے گئے۔ ولولم یکن رزء النفاق مساوراً لقام برأب الثأی منا حلاحل ۳۵… اگر نفاق کی بیماری (یوں) غالب نہ ہوتی تو ہم میں سے کوئی سردار فساد کی اصلاح کے لئے ضرور اٹھ کھڑا ہوتا۔ اذا مارأی الا یغال فی الہول غمّۃ تظلل مسراہ الرماح العواسل ۳۶… جب وہ حالت ’’خوف‘‘ میں تیز چلنے میں مصیبت دیکھتا تو وہ نرمی سے چلنے والے تیر کی رفتار سے چلتا۔ وما زال منّا قائد بعد قائد صبور کریم ہبرزی مجامل ۳۷… اور ہم میں، ایک قائد کے بعد دوسرا قائد آتا رہا۔ جو مستقل مزاج، مہربان، حسین صورت وحسین سیرت والا تھا۔ ینادی باعلی الصوت فی حومۃ الوغیٰ وللبیض فی فضل الضوا فی مداخل ۳۸… وہ بغاوت کے جھرمٹ میں اونچی آواز سے (لوگوں کو) پکارتا… اور انڈوں میں، ان کے الگ ہونے والے چھلکوں کے ذریعے ہی داخلہ ہوتا ہے۔ (اس سے حضرت ابوبکرؓ مراد ہیں) ثقیل علی الاعداء والحرب خلسۃ خفیف علی الاحباب والفقرہائل ۳۹… وہ (قائد) دشمنوں پر بھاری تھا۔ جب کہ جنگ تو ’’جھپٹنے‘‘ کا نام ہے اور وہ دوستوں پر نرم تھا۔ جب کہ محتاجی تباہ کرنے والی ہوتی ۔ کریم المحیّا یبتغی حمد حامد اذا ما تعیّا بالمواعید نائل ۴۰… بزرگ چہرے والا، تعریف کرنے والے کی تعریف کرنے کا طالب، جب جو کوئی شخص اپنے وعدوں کے حصول میں ناکام ہو جاتا (تو وہ اس کی مدد کرتا) (اس سے حضرت عمرؓمراد ہیں) ویغضی حیاء والغنیٰ متواضع ویفرح جودا والندیٰ متجاہل ۴۱… وہ فرط حیاء سے آنکھیں بند کر لیتا اور غنا (تو نگری کے باوجود) تواضع والا تھا۔ اسے فیاضی اور سخاوت کر کے خوشی ہوتی جب کہ مجلس والے ناواقف ہوتے۔ (یہ حضرت عثمانؓ کا تذکرہ ہے) شدید القویٰ لا تزدہیہ مطامع کثیر التقیٰ لا ترتجیہ الحلائل ۴۲… وہ مضبوط اعضاء والا تھا۔ اسے لالچ والے کام کمزور نہ کرتے۔ وہ بہت زیادہ احتیاط والا، عورتیں (بیویاں) اس کی امید نہ رکھتیں۔