احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۱۷… یہ لوگ اس وقت بھی سستی کا شکار ہیں، جب لوگ بلندیوں کے بارے میں جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ کمزور پڑ گئے تو انہیں لوگوں میں پستیاں بطور حصہ ملیں۔ نفوس اذا ما بالخبیث تضلّعت قضت ما استطاعت فی الفراش تشاغل ۱۸… وہ ایسے لوگ (نفوس) ہیں کہ جب خبیث (گندے) کاموں سے سیراب ہو جاتے ہیں، تو حتی الامکان زمین پر خشک ہونے والے کیچڑ سے دل بہلاتے ہوتے ہیں۔ وتلبس من خزّ خلاعاً سنّیۃ وتہجع لیلاً فی الحشایا تثاقل ۱۹… اور وہ قیمتی اور اعلیٰ درجے کی ریشمی پوشاک پہنتے ہیں اور موٹے اور بھاری بھرکم گدوں پر (بھی) رات کو ’’بے آرام‘‘ رہتے ہیں۔ قوارع دہر قدوردن عیونہم فعادت کوشل رنّقتہ المزابل ۲۰… زمانے بھر کے خطرات ان کی آنکھوں میں اتر آئے ہیں۔ پس وہ اس آنسو کی طرح ہیں، جسے گردوغبار نے بھاری بنادیا ہو۔ اذا اجتمعت امراء ہم فی مقامۃ تراہم تلقاہم لئام تفاضل ۲۱… جب ان کے امراء کسی جگہ اکٹھے ہوتے ہیں تو تو انہیں دیکھے گا کہ گویا وہ (ان) کمینہ لوگوں (کی) طرح ہیں جو ایک دوسرے پر برتری جتاتے ہیں۔ اذا مارأوا أدنی المخافۃ دونہا علتہم بایام المصیف الا فاکل ۲۲… جب وہ اپنے قریب ذرا سا خوف دیکھتے ہیں تو انہیں گرمی کے موسم میں کپکپی کا مرض آن لیتا ہے۔ ذواعف مایأ تونہ من محارم ألا قد سقوا وہی السموم القواتل ۲۳… وہ (لوگ) ایسے زہر (قاتل) ہیں کہ جب وہ اپنے کسی قریبی عزیز کے پاس آتے ہیں، تو وہ اسے (یہ زہر) پلا دیتے ہیں۔ وہ تو قاتل زہر ہیں۔ اذا فزعوا یوماً تقاعس ہمہم وان فرقوا یوماً علتہم غوائل ۲۴… جب کسی دن وہ گھبراتے ہیں تو ان کی ہمت پست ہو جاتی ہے اور اگر کسی دن ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں تو انہیں دہشتیں بیمار کر دیتی ہیں۔ تعدّوا حدودا لا تکاد تعدّہا فلیست لہم عمّا أتوہ مزاحل ۲۵… وہ ایسی حدوں کو گنتے ہیں جنہیں کوئی گن نہیں سکتا۔ چنانچہ انہیں اس کام سے جو وہ کرتے ہیں تھکاوٹ نہیں ہوتی۔