احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
اور یہی اس کی کیچڑ والی جگہیں ہیں۔ تعاقبنا الاحداث تبری عظامنا فلا نستطیع الذب عنا نقاتل ۹… ہماری ہڈیوں کو کمزور کرنے کے لئے زمانے کے حوادث مسلسل آتے رہے، ہم انہیں خود سے لڑائی کے ذریعہ دور نہیں کر سکتے۔ لحااﷲ حدثان الزمان وریبہ نخاف الردی من کل خطب ینازل ۱۰… اﷲتعالیٰ زمانے کے حوادث اور اس کے شکوک وشبہات کو ہلاک کرے۔ ہم اپنے اوپر طاری ہونے والے ہر معاملے سے ہلاکت کا خوف رکھتے ہیں۔ ہبطنا ورب البیت حتی انتہیٰ بنا صغار الیٰ مالا یجاوز سافل ۱۱… ہم تنزل کا شکار ہوگئے اور ’’بیت اﷲ‘‘ کے رب کی قسم، ہم اتنا نیچے گر گئے کہ کوئی نیچے والی چیز، ہم سے نیچے ہونے میں تجاوز نہیں کر سکتی۔ لقد ساء نی ما قد تضعضع من علا ونحن کموتیٰ غیبتہم جنادل ۱۲… مجھے وہ بات بہت بری لگی کہ جس نے ہمیں بلندی سے گرادیا، اور ہم ان مردوں کی طرح ہوگئے ہیں جنہیں بڑی بڑی چٹانیں غائب کر دیتی ہیں۔ تریٰ خیل أقوام تسابق غایۃ ولکن جیاد المسلمین جوافل ۱۳… تو دیکھتا ہے کہ قوموں کے گھوڑے، منزل تک پہنچنے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن مسلمانوں کے گھوڑے بدک رہے ہیں۔ یباہون فی النادی اذا ما تألفوا ألا ثکلتہم بالبغاء الثواکل ۱۴… وہ مجالس میں ایک دوسرے سے جھوٹی دوستی کے دعوے کرتے ہوئے، اظہار فخر کرتے ہیں۔ کاش انہیں ان کی مائیں ان کے گم ہونے پر روتیں۔ غواۃ قصاریٰ ہمہم فی حیاتہم قناطیر تبر أوحسان شواغل ۱۵… وہ ایسے گمراہ لوگ ہیں کہ ان کی زندگیوں میں ان کی ہمتیں جواب دے گئی ہیں۔ وہ سونے کی ڈلیوں کے ڈھیر ہیں، یا ایسا مال ہیں جو (تجارت وغیرہ میں) مشغول ہو۔ احابیش دانت بینہم کأس قرقف تدیر علی الاوشاب غید جمائل ۱۶… وہ ایسی متفرق جماعتیں ہیں جنہیں ایک دوسرے سے شراب کے پیالے نے قریب کر دیا ہو، جیسے اوباش لوگوں پر، ایک نرم وخوبصورت گردن والا شخص پیالہ لے کر گھومتا ہے۔ کسالیٰ اذا ماجاہد القوم فی العلیٰ توانوا فحظ القوم منہم رذائل