احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
۱۲۷… جی ہاں! اس کے بعد پھر بھی اس (دجال قادیان) کا یہ دعویٰ ہے کہ حضرت عیسیٰ کے مدفون ہونے کے بعد میں نیا مسیح ہوں۔ نَعْمَ قَوْلُہٗ اَنَّ التَّصَاوِیْرَ لِلْوَرٰی اَبِیْحَتْ جَدِیْدً لَیْسَ فِیْھَا یُحَذَّرٗ ۱۲۸… ہاں! اس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ مخلوق کے لئے تصاویر بنوانا نئی شریعت میں مباح قرار دی گئی ہیں۔ ان (کے بنوانے) میں کوئی خوف وخطرہ نہیں ہے۔ عَلٰی اَنَّ تَصْوِیْرَ الْجَلِیْلِ مَقَامُہٗ یَزَارُ وَلَا یَرْعَاہُ اِلَّامَطَھَّرٗ ۱۲۹… علاوہ ازیں یہ دعویٰ ہے کہ کسی عظمت والے بزرگ کی تصویر اس کے قائم مقام ہوتی ہے جس کی زیارت کی جاتی ہے اور اس کی محافظت صرف پاک آدمی ہی کر سکتا ہے۔ نَعَمْ قَوْلُہُ لَا تَقْتَدُوْا اَحْدًا سِوَا اُنَاسٍ حَوَاھُمْ فَضْلُہٗ الْمُتَکَبِّرٗ ۱۳۰… ہاں! اس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ سوائے ان لوگوں کے جن پر اﷲ عالیشان کا فضل مشتمل ہے کسی کے پیچھے مت چلو۔ جَدِیْدٌ فَلَیْسُوْا مُقْتَدِیْنَ سِوَاھُمْ فَمَا بَالُھُمْ خَانُوْا وَجَالُوْا وَخَسَّرُوْا ۱۳۱… سیدھے راستے سے کٹے ہوئے ہیں۔ سو نہیں پیروی کرتے ان کے علاوہ کی، تو کیا ہوا ان کا جنہوں نے خیانت کی اور شکست خوردہ ہوئے اور نقصان اٹھایا۔ فَمَنْ یِعْتَرِتُ مِنْھُمْ مُقِیْمًا بِاَجْرِہٖ یُصَلِّیْ اِذَا مَاالنَّاسُ اَدَّوْا وَیَحْثَرُوْا ۱۳۲… جو آدمی ان میں سے اپنے اجر کو قائم رکھتے ہوئے مضبوط رہے گا تو اس وقت نماز پڑھے گا جب لوگ ادا کریں گے اور بکھر جائیں گے۔ وَاِلَّا فَیُعْرُوْہٗ مَلَالٌ فَیَبْتَغِیْ مَذَاہِبَ لِمَغْشَاھَا وَسَیَنْخِرٗ ۱۳۳… ورنہ اسے بے چینی لاحق ہوگی اور اس کے چھپانے کے راستے ڈھونڈے گا اور خراٹے کی نیند سوئے گا۔ یَعْلِکُ طَوْرًا بِالسَّوَاکِ وَتَارَۃً بِذَاکَ الْاَعْضَائُ تُضِیئُ وَتَزْھَرٗ ۱۳۴… حد سے زیادہ کبھی مسواک چباتا ہے اور کبھی اس کی برکت سے اعضاء روشن ہو جاتے اور چمکنے لگ جاتے ہیں۔ یَقُوْلُ تَرَکْتُ الْاَمْرَ وَھُوَ مُحْتَمُ عَلَیَّ فَرَبِّیْ بِالْجَمَاعَۃِ یَاْمُرٗ ۱۳۵… کہتا ہے میں نے فرض کو چھوڑ دیا۔ حالانکہ وہ مجھ پر ضروری تھا۔ سومیرا رب جماعت کے ساتھ ادا کرنے کا حکم دیتا ہے۔